سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بابائے قوم اور مشاہیر پاکستان کو سلام جن کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔
شہبازشریف نے لاہور میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 147ویں یوم ولادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار پاکستان بابائے قوم کا ہم پر احسان ہے۔ قائد نے بکھرے مسلمانوں کو ایک پرچم تلے جمع کر کے الگ وطن کے قیام کے خواب کی تعبیردی، انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس تک آزاد پاکستان اور آزاد قوم کے مشن کے لیے کام کیا۔
ن لیگ کے صدر نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم اور مشاہیر پاکستان کو سلام جن کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، انہوں نے جن اصولوں اور مقاصد کے لیے یہ وطن بنایا تھا انہیں پورا کرنا عوام کا مشن ہونا چاہیے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد پورے کرنے کے لیے قیام پاکستان کے جذبے اور سوچ سے کام کرنا ہوگا۔ آزادی کی حفاظت کے لیے معاشی بدحالی، تقسیم، جہالت اور غربت سے نجات پانا ہوگی.
انہوں نے کہا کہ معاشی خود انحصاری، تعلیم، صحت اورسماجی انصاف ہی قیام پاکستان کا حقیقی مقصد ہے۔
انہوں نے عہد کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ عظیم قائد کے اصولوں اور نظریات کی پیروی کرتے ہوئے ان کا مشن پورا کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کرسمس کے موقع اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی ملک کے لیے خدمات قابل قدر ہیں۔
ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے پاکستان میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ان سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرسمس عالمگیر محبت، بھائی چارے، رواداری اور قربانیوں کا پیغام ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کے لیے امن اور احترام کی علامت ہیں۔