|

وقتِ اشاعت :   June 14 – 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

 وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں۔

نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق صنعتوں کویہ پیکج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا جس سے صنعتی اورزرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اس پیکج سےصنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا اور صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیزاور برآمدات میں اضافے سےملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔