وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نمبر گیم میں مسئلہ نہیں ہوگا، انتظار کریں، آپ کو اچھی خبر دیں گے۔
پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ نمبر گیم میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، انفرادی طور پر کوئی قانون سازی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ انتظار کریں، آپ کو اچھی خبر دیں گے، کچھ دیر بعد کابینہ کا اجلاس شروع ہوگا۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ کاز لسٹ اور نوٹس کے بغیر آرڈرز آجاتے ہیں، ملٹری ٹرائل بھی اتنی جلدی فیصلے نہیں دیتی جتنی جلدی یہ فیصلے آجاتے ہیں۔