اوجی ڈی سی ایل اور چینی کمپنی سی سی ڈی سی کے درمیان شعبہ توانائی میں تعاون کے مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوگئے۔
بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں اوجی ڈی سی ایل اور چینی کمپنی سی سی ڈی سی کے درمیان شعبہ توانائی میں تعاون کے مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوگئے، تقریب میں وفاقی وزیر مصدق ملک اورچین میں پاکستان کی سفیرخلیل ہاشمی بھی شریک تھے۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ مستقبل میں دونوں ممالک میں شعبہ توانائی میں تعاون مزید مضبوط ہوگا، اشتراک سے دونوں قوموں کو باہمی فائدہ پہنچے گا ، یہ اشتراک توانائی وسائل دریافت کرنے کے لیے ایک نیا باب کھولے گا۔