|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بارشوں کے بعد ہی شہر کی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ 1.5 ارب روپے کے ایم سی کو سڑکوں کی مرمت کیلئے جاری کرچکی، کراچی کے مختلف منصوبوں پر 200 ارب روپےخرچ کر رہےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے اہم پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبے مکمل ہونے سے ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کافی حد تک بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے توسط سے کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے چینی حکام سے بات شروع کردی ہے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کراچی پورٹ سے جام صادق برج تک ایک اور ایکسپریس وے کا منصوبہ بنانے جارہے ہیں، ٹرانسپورٹ، روڈ سیکٹر، سیف سٹی اور کے فور جیسے پروجیکٹس مکمل ہونگے تو کراچی عظیم شہر بن جائیگا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *