چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ زندہ رہنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے مل کر نمٹنا ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہیں، کیا پاکستان اور بھارت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے پر بات نہیں کرسکتے ؟
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کوموسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنا ہوگا،دہشت گردی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کےلیے ہم بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہم معاملات کو نظر انداز کرنے پر کیا آنے والی نسلیں دونوں حکومتوں کومعاف کریں گی؟