|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2024

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئینی پیکج سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، مجوزہ آئینی ترامیم کے اصل مسودے کو ابھی تک چھپایا گیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے وفاقی حکومت کا پرانا مسودہ اب بھی برقرار ہے، حکومت آئینی عدالتوں کے علاوہ ملٹری کورٹ کی بھی بات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کو کم کرنے کیلئے آئینی ترمیم پر کام کیا جا رہا ہے، ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو انہوں نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے، دوست ممالک، اپوزیشن اور دیگر پارٹیوں کے کہنے پر احتجاج مؤخر کیا ختم نہیں کیا۔