پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ یقین ہے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنا حق ادا کر دیا ہے، بلاول نے اپنے نانا اور اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خوش آئند ہے بلاول بھٹو، وزیرِ اعظم، مولانا فضل الرحمٰن، نواز شریف اور پی ٹی آئی سے بھی بات چیت ہوئی۔
راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ مل جل کر ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جو ملک کے لیے بہتر ہوں۔
Leave a Reply