|

وقتِ اشاعت :   9 hours پہلے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو اغوا کرکے ایوان میں لایا گیا، جس طریقے سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 5 اراکین کو اغوا کرکے ایوان میں لایا گیا اور ان سے زبردستی ووٹ ڈلوایا گیا،جس طریقے سے 26 ویں آئینی ترمیم کی گئی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو جس سفید گاڑی میں لایا گیا اس کا رجسٹریشن نمبر نوٹ کرلینا چاہیے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ کو بھی مسودے کے حوالے سے معلومات نہیں تھی۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہماری جنگ جاری رہے گی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا عدالت میں ہیں لیکن جج موجود نہیں ہیں، پاکستان میں آئین اور قانون موجود نہیں، جج صاحبان کو ہی غائب کردیا جاتا ہے۔

عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے، بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں بغیر کسی وجہ کےنامزد کیا گیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *