|

وقتِ اشاعت :   5 hours پہلے

وفاقی وزیر داخلہ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات انچاسویں کامن کے پولیس افسران نے ملاقات کی۔محسن نقوی نے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امن و سلامتی کے قیام میں ایف سی کے کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے  کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی دیگر اداروں کے ہمراہ بر سر پیکار ہے، اور ایف سی کے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کے شہداء قوم کے قیمتی سرمایہ ہیں، اور قوم ان کی لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف سی کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی نے نوجوان افسران کو تاکید کی کہ وہ دیانتداری، نظم و ضبط اور اخلاقی طرز عمل کے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ عوام کی خدمت اور مدد کو اپنی پہچان بنائیں، کیونکہ جو افسران دل سے عوام کی خدمت کرتے ہیں، انہیں سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے دس بہادر جوانوں کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جانیں نچھاور کر کے مثالی قربانی پیش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *