|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف، بانئ پی ٹی اور آصف زرداری مذاکرات کیلئے بیٹھ جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔

 خواجہ رفیق کی برسی پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو مذاکرات پر بیٹھنے سے پہلے غلطیوں اور کوتاہیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 73ء کے آئین کے بعد میثاقِ جمہوریت ایک مقدس دستاویز ہے، میثاقِ جمہوریت سے پہلے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے غلطیوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنوائے گئے، مقدمات تو ہمارے خلاف بھی جھوٹے تھے، اگر اپنا آج کا سچ منوانا ہے تو ہمارا کل کا سچ بھی تسلیم کرو، کم از کم اظہار افسوس ہی کر دو۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ 40 سالہ سیاست بحران کا نچوڑ یہ ہے کہ سرجوڑ کر بیٹھے بغیر بحران سے نہیں نکل سکتے، مذاکراتی کمیٹی کے ارکان صرف اداکار ہیں، پروڈیوسر خواجہ سعد رفیق ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *