|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

وفاقی وزیر عبد العلیم خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

بھارت کو جنگ میں ایک بار پھر دھول چٹانے پر وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے اظہار تشکر کیا، صدر استحکام پاکستان پارٹی نے پاک فضائیہ و مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے کہا کہ بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن چاروں شانے چت ہوگیا، آج بے مثال کامیابی پر سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پوری قوم کو فتح مبارک، پاک فضائیہ نے فضاوں پر اپنی برتری ثابت کر دی، الحمد للہ، ایک بار پھر ہم معرکہ حق و باطل میں سرخرو ٹھہرے ہیں، پاکستان نے جنگ میں بھی ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *