پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں دوطرفہ وکثیرالجہتی شراکت داروں اور دیگر ذرائع سے مجموعی طور پر 6.086 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی ہے۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طورپر2.979ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.253ارب ڈالر، ایشئین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 87.58ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53ملین ڈالر، آئی بی آرڈی 281.70ملین ڈالر، آئی ڈی اے 790.82ملین ڈالر، ایفاد36.93ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 149.07ملین ڈالر،اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی) 375.72ملین ڈالر،اوراورپیک فنڈکی جانب سے 4.05ملین ڈالر کی معاونت شامل ہے۔
اسی طرح مالی سال کے پہلے 10ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر371.59ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی جس میں چین کی جانب سے 99.17ملین ڈالر،فرانس 110.61ملین ڈالر،جرمنی 33.23ملین ڈالر،جاپان 30.33ملین ڈالر،جنوبی کوریا12.05ملین ڈالر،کویت 24.40ملین ڈالر، اومان 2.95ملین ڈالر،سعودی عرب 17.63ملین ڈالر اور امریکا کی جانب سے 41.23ملین ڈالر کی معاونت شامل ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق اس مدت میں غیرملکی کمرشل قرضوں کے ذریعہ 760.14ملین ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کے زریعہ 1.610ارب ڈالرکی معاونت حاصل کی گئی۔
عدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پراجیکٹ ایڈ کے تحت پاکستان کو2.637ارب ڈالراورنان پراجیکٹ ایڈ کی مدمیں 3.448ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔
Leave a Reply