فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف سے ملاقات ہوئی ہے۔ دوطرفہ دلچسپی کے امور علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کے شہر لاچین میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط تعلقات کو سراہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Leave a Reply