|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2025

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار  نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے جبکہ آصف علی زرداری ہی پاکستان کے صدر ہیں گے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے۔ یہ حکومت کہیں نہیں جا رہی اور نا ہی آصف علی زرداری کو ہٹایا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر ہیں اور صدر ہی رہیں گے۔