|

وقتِ اشاعت :   September 20 – 2025

سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفرایکسپریس ٹرین کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین کو روک دیا گیا ہے،ٹرین اسٹیشن پر کئی گھنٹوں سے کھڑی ہے جس کے باعث مسافروں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے۔جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی۔