|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2025

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ  نے پاکستان اور  افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر  رد عمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ  پاکستان کو  اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔

 قطر  اور  ترکیےکی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو  قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بندہوں گی اور  ہمیں امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیاجائےگا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ  جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سےفتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں، افغان طالبان کو  یقینی بنانا ہوگا کہ انکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔

پاک افغان سرحد کھولنے سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ  نے  بتایا کہ  پاک افغان سرحدیں کھولنے کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔