|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2025

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا سیلز ٹیکس آن گڈز وفاقی حکومت کے پاس ہے جس کو اکٹھا کرنے کی ذمہ داری صوبوں کو ملنی چاہیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ صوبےپیسہ اکٹھا کرکے وفاق کودیں گےتو وفاقی حکومت کی معاشی مشکلات کم ہوں گی،اگرصوبے وفاق کےہدف سے زیادہ اکٹھا کریں تو اضافی رقم صوبوں کو دیدی جائے،سیلز ٹیکس آن گڈز اکٹھا کرنے میں 3 ٹریلین کا خسارہ ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےمزید کہاایف بی آرکو ایسا ادارہ بناناچاہیےجس پربزنس کمیونٹی کا اعتماد بڑھے،تاجر برداری کا معیشت کی بہتری میں بہت اہم کردارہے،تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ہرپاکستانی بوجھ نہیں ذمہ داری سمجھ کرٹیکس اداکریں،وفاقی حکومت پرمعاشی مشکلات ہیں جس کو دورکرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔