|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2025

چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صحت کی سہولتوں میں ہمارا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں دنیا سے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کےکانووکیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے صحت کے نظام میں بہتری پر توجہ دی۔

انہوں نے کہا کہ خیرپور گمبٹ میں ملنے والی سہولیات کا کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے اسپتال بھی مقابلہ نہیں کرسکتے، صحت کی سہولتوں میں ہمارا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں دنیا سے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے طالب علموں سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ آپ نے اپنے صوبے کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دینی ہیں اور بلاتفریق انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے۔