|

وقتِ اشاعت :   January 24 – 2026

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال کھیلنے والا ایک عظیم ملک ہے۔

ڈیووس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیفا کی کوشش ہے کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دے کر پاکستان کو ایشیا کی ٹاپ فٹبال ٹیم بنایا جائے۔

واضح رہے کہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے جلد پاکستان کے دورے کا اعلان بھی کیا ہے۔

صدر فیفا جیانی انفانٹینو نے ڈیووس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ وزیراعظم سے وعدے اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نئی قیادت پر اعتماد کی بنیاد پر ہوا۔