|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2017

کوئٹہ : کوہلو میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اہم فراری کمانڈر قربان مری نے اپنے ساتھیوں سمیت حساس ادارے کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔

بڑی تعداد میں اسلحہ سرکاری خزانے میں جمع کروادیا فراری کمانڈر فورسز اور سرکاری تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھا اس موقع پر انہوں نے عہد کیا کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کرینگے ۔