مورو: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب 4سالوں میں4مرتبہ اسمبلی اائے، مری میں اپنے جانوروں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور خود کو وزیراعظم و ایوان کا لیڈر سمجھتے ہیں۔
طاقت اپنے پاس رکھتا تو نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے، پیپلزپارٹی نے بین الاقوامی تعلقات اور قومی ترقی کو جلا بخشی، گندے انڈوں پر نظر نہ رکھیں، ان کو آئندہ بھی ٹکٹ نہیں ملے گا، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔
بلاول اور آصفہ آپ کی مستقبل کی قیادت ہیں، ان کا ساتھ دیگر قومی ترقی و بہتر مستقبل کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو مورو مین عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا، سابق صدر نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ جو لوگ جمہوریت کے ٹھیکیدار بننے کے دعوے کر رہے ہیں وہ جمہوری نظام کو پاؤں تلے کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
نواز شریف 4سالوں مین4مرتبہ ہی اسمبلی آئے اور خود کو ایوان کا لیڈر و وزیراعظم سمجھتے ہیں، ان سے تو محمد خان جونیجو زیادہ مرتبہ اسمبلی آئے، اگر یہی معیار رہا تو اگلا وزیراعظم پوری مدت میں ایک بار یا بالکل ہی اسمبلی نہیں آئے گا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی حقیقی معنوں مین عوامی جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مقدم رکھا اور اس کیلئے قربانیاں دیکر سر توڑ کوششیں کیں، چین کے ساتھ دوستی بھی بھٹو نے مضبوط بنائی جسے ہم نے آگے بڑھایا اور آج پاک چین دوستی کے جو ثمرات مل رہے ہیں یہ نواز شریف کا نہیں بلکہ ہمارا ہی کارنامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرف سے مسائل میں گرا ہوا ہے، عالمی سطح پر ہم تنہائی کا شکار ہو رہے ہیں، کشمیر مین بھارتی مظالم عروف پر ہیں لیکن سیاست و حکمرانی میں دور اندیشی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے میاں صاحب خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔
بلاول نے 2سال پہلے کہا تھا کہ مستقل وزیر خارجہ رکھ لیں لیکن ہماری بات نہ سنی گئی، کشمیر کا مسئلہ ہمارا اپنا ہے اس لئے اس کی بات کرتے رہیں گے، نواز شریف کو اچھا لگے یا برا عوامی مفاد کیلئے لڑتے رہیں گے۔
سابق صدر نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کا مذاق بنایا ہے، اس لئے ہمارے ان گندے انڈوں پر نظر نہ رکھیں جو عمران خان کے ساتھ مل گئے ہیں کیوں کہ یہ گندے انڈے ہیں ان کو آئندہ انتخابات کیلئے عمران خان سمیت کوئی بھی ٹکٹ نہیں دے گا، ان کو صرف تصویروں کیلئے رکھا گیا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ ملک گوں گوں مسائل شکار ہے لیکن عوام مایوس نہ ہوں کیوں کہ ملکی ترقی و فلاح و بہبود کا ایجنڈ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے لہذا قومی و سائل سے مالامال ہونے کیلئے عوام پ پ پ کا ساتھ دیکر قومی ترقی کو یقینی بنائیں۔
پارلیمنٹ کو اختیار نہ دیتا تو میاں صاحب وزیر اعظم نہ بنتے، زرداری
وقتِ اشاعت : July 1 – 2017