کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے کے باعث دم گھٹنے سے 2کانکن جاں بحق جبکہ دو بے ہوش ہوگئے ۔تفصیلات مطابق دکی کے مقامی کوئلہ کان میں ہزاروں فٹ کی گہرائی میں گیس بھر گر گئی۔
جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنیوالے چار کانکن بے ہوش ہوگئے جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد کانکنوں کو نکالا گیا تو ان میں سے دو کانکن ابراہیم ولدعالم گل اور عبداللہ ولد سلطان دم توڑ چکے تھے ۔
باقی دو کانکنوں جان محمد ولد کوٹ وال اور علیزئی ولد عبدالرزاق اقوم خروٹی کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال دکی منتقل کردیاگیا۔ جاں بحق کانکنوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے جن کی لاشیں ضروری کاروائی کے بعد آبائی وطن روانہ کردی گئیں۔
دکی، کوئلہ کان کا ایک اور حادثہ 2کانکن جاں بحق ،دو بے ہوش
وقتِ اشاعت : September 16 – 2018