
تربت: ہوشاپ واقعہ کی میڈیکل رپورٹ آگئی، جنسی زیادتی کے ثبوت نہ مل سکے، دس سالہ متاثرہ بچے کے بھائی نے رپورٹ مسترد کردی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر آج ریلی نکالی جائے گی۔ ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاپ میں گزشتہ روز مبینہ طور پرفورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے دس سالہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آگئی جس کے مطابق بچے میں جنسی زیادتی کے کوئی میڈیکل ثبوت سامنے نہیں آیا۔