نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ،ارکان پارلیمنٹ ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ 9مئی کو سیاسی تاریخ کے سیاہ دن کے طور یاد رکھا جائیگا جن تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔

جیونی تا گوادر اور کان مہترزئی کے بجلی منصوبوں کیلئے 182 ارب رو پے جاری ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت پاکستان نے (این ٹی ڈی سی)اور پیپکو کو کان مہترزئی اور جیونی تا گوادر سمیت مختلف منصوبوں کیلئے 82ارب روپے جاری کردئیے جس میں کان مہترزئی میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن کیلئے 600ملین اور جیونی تا گوادر 132کے وی ٹرانسمیشن لائن وسرکٹ سٹرنگ کی تعمیر کیلئے500ملین روپے شامل ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے مختلف این ٹی ڈی سی/پیپکو منصوبوں کے لیے 40,983.26 ملین روپے مختص کیے تھے جن میں 20,773.43 ملین روپے غیر ملکی امداد کے اجزا شامل تھے۔

مولانا ہدایت بلوچ ضمانت پر رہا ،سراج الحق کا عدالت کا شکریہ ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ نے گوادرکو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمن کی ضمانت 3 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ضمانت سے متعلق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

گوادر : شہبازشریف اور ایرانی صدر  نے 100 میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے مند پشین بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر مند پشین بارڈر مارکیٹ پلیس اور پولان-گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ طور پر افتتاح کردیا۔

آرمی ایکٹ کے مقدمات کی تفتیش اور ملزمان فوج کے حوالے کرنے کی تیاری

Posted by & filed under پاکستان.

ذرائع کے مطابق  پہلے مرحلے میں جی ایچ کیو پر حملہ کرنے کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ  مقدمے میں گرفتار ملزمان کو بھی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیرقانون راجا بشارت بھی مقدمے میں نامزد ملزم ہیں۔