بلوچستان ہائی کورٹ میں کژہ میرزئی کی بی ایچ یو سے متعلق کیس کی سماعت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جناب جسٹس محمدعامر نواز رانا پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے گزشتہ روز درخواست گزار عبدالرحیم کاکڑ(گاجزئی)ایڈووکیٹ کی آئینی درخواسست پر سماعت کی سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل واجہ ظہور بلوچ، ڈی ایچ او قلعہ سیف اللہ ڈاکٹرمحمدتاج اور ڈی جی ہیلتھ کانمائندہ سماعت کے موقع پر پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔

بارڈر کے متعلق انتظامیہ کے سامنے چارٹر آف ڈیمانڈ رکھے تھے مگر کوئی خاطرخواہ جواب نہیں ملا،خالد سیفی

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر بارڈر بچاؤ تحریک کے سربراہ مولانا خالد ولید سیفی نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیچ عوام کے چولہے کا تعلق کیچ بارڈر سے وابستہ ہے، بارڈر چلتا ہے تو چولہا جلتا ہے۔

لہڑی ابڑو تنازعہ ،لہڑی قبیلے نے تصفیہ کا اختیار پرنس موسیٰ کو دیدیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: لہڑی قبیلے نے لہڑی اور ابڑو قبائل کے درمیان ہونے والے خونی تنازعے میں پانچ ماہ کیلئے جنگ بندی کرتے ہوئے تصفیہ کیلئے پرنس موسیٰ جان احمد زئی اوردیگر کو اختیار دیدیا۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کوئٹہ کے سوشل میڈیا زمہ داران کا اہم اجلاس زیر صدارت نیشنل پارٹی کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

چاغی،اسپیشل لیویزاسکواڈ نے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: اسپیشل لیویز اسکواڈ چاغی کی ٹیم کی پاک افغان باڈر کے قریب ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کاروائی ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار کی ہدایت پر اسپیشل لیویز اسکواڈ چاغی کی ٹیم نے کمانڈر کریم نوتیزئی صاحب کی سربراہی میں پاک افغان باڈر کے قریب ہوشاپی جنگجہ پہاڑی علاقے سے چوری و ڈکیتی کے درجنوں واقعات میں ملوث تین ڈاکو فیاض احمد ، عیبت خان اور محمد اشرف کو گرفتار کر لیا جو یوفون ٹاور کانی اور سرگیشہ کے سولر پلیٹس اور بیٹریاں چوری کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیزاکیڈمک اسٹاف کے احتجاجی مظاہرے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی کال پر آج ملک بھر کی جامعات اور پریس کلبز کے سامنے 2023-2024 کے سالانہ بجٹ میں ملک بھر کی جامعات کی ریکرنگ بجٹ کیلئے 500 ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ کے لیے 200 ارب روپے اور صوبائی حکومتوں کی بجٹ میں صوبے کی یونیورسٹیوں کی گرانٹس ان ایڈ میں اضافے کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ کرام اور ملازمین نے شرکت کی۔

ژوب ، صوبائی کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان.

ڑوب: ڈپٹی کمشنر ژوب آفس میں صوبائی کوآرڈینیٹر سید زاہد شاہ اور ڈاکٹر آفتاب کاکڑ نے یوننگ اجلاس میں پولیو جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

نصیر آباد انتظامیہ نے ذخیرہ کی گئی گندم کی سینکڑوں بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

نصیر آباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کے احکامات کی روشنی میں محکمہ فوڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جانان خان جعفر نے تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر نصیرآباد شبیر احمد سیال کے ہمراہ نصیرآباد میں گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی مختلف رائس ملز میں سینکڑوں کی تعداد میں چھپائی گئی گندم کی بوریاں برآمد کرکے گیارہ گوداموں اور ملز کو سیل کردیا۔

لہڑی، جاموٹ قبائل کے رہنمائوں سے ملاقات ، بلوچستان قبائلی تنازعات کا محتمل نہیں، ضیاء لانگو

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان قبائلی تنازعات کا محتمل نہیں ہوسکتا قبائلی تنازعات نے بلوچستان کی پسماندگی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا ہے۔