دکی سے اغو ا ء ہو نیوالے 7مزدور رہا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  دکی کول مائنز ایریا سے اغواء ہونے والے سات مغوی مزدور 38دن بعد رہا کردئیے گئے مغوی مزدوروں کا دکی پہنچنے پر استقبال دکی میں کول مائنز ایریا سے 23 مارچ کو اغواء ہونے والے سات مغوی مزدور 38دن بعد اغواء کاروں نے جھالار کے پہاڑی علاقے ذکئی سورو میں چھوڑ کر رہا کردئیے ہیں۔

یو م مزدور ، دولت کے غیر منصفانہ تقسیم سے عوام اور محنت کش طبقہ خو د سو زیوں پر مجبور ہے ، مزدور تنظیمیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز، بلوچستان لیبرفیڈریشن اور بلوچستان ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام یوم مزدور کی مناسبت سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار پر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔جلسے میں مزدوررہنمائوں سمیت ہزاروں محنت کشوں نے شرکت کی اور نو منتخب ایم پی اے مولوی ہدایت الرحمن نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

عوام کی فلاح و بہبود کےلئے پروجیکٹس شروع کردیے ہیں،اسد اللہ بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:بلوچستان میں 77 سالوں سے ترقی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہر دور میں ہم عوام کی فلاح و بہبود کےلئے بہت سارے سماجی و فلاحی پروجیکٹس شروع کردیتے ہیں، مگر حکومت کے خاتمے کے بعد اُن عوامی و سماجی فلاحی پروجیکٹس کو تسلسل کے ساتھ جاری نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے عوامی فنڈز ضائع ہوجاتے ہیں۔سابق حکومت میں ہم نے بلوچستان میں مریضوں کے لیے خطیر رقم سے عوامی انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جس سے 08 موزی بیماریوں کے لیے غریب لوگوں کو علاج کے لیے رقم دی جاتی رہی۔ جس سےدو ہزار سے زیادہ لوگوں نے پاکستان کے اچھے ہسپتالوں میں علاج کروایا۔ مگر افسوس کے ساتھ کہا جاتا ہے، کہ نگران حکومت میں اس انتہائی اہم سہولت پر توجہ نہیں دی گئی اور مریضوں کوفنڈز کی فراہمی رُک گئی اور غریب مریضوں کو مزید اس طرح فائدہ نہیں مل سکا جس طرح انہیں ملنا چاہیے تھا -ان خیالات کا اظہار بی این پی(عوامی) کے مرکزی صدر راجی راہشون رکن صوبائی اسمبلی واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے ایڈ بلوچستان اور پبلک اکاؤنٹبلٹی فورم کے عادل جہانگیر، میر بہرام بلوچ، میر بہرام لہڑی، رانا احسن، اظہر مینگل، عنایت سرپرہ اور ندیم محمد حسنی اور سیاسی و سماجی رہنماء ڈاکٹر ناشناس لہڑی کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

بلوچستان کوجنگ کے ذریعے آزادی ملے گی نہ حقوق، تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے، سرفراز بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کوجنگ کے ذریعے نہ آزادی ملے گی نہ حقوق ملیں گے ، بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ کے ذریعے آئینی جدوجہد کرنے سے ملیں گے تشدد مسئلے کا حل نہیں ہے،ریاست اور حکومت مذاکرات کرنے کے لئے سنجیدہ ہیں اگر دوسرا فریق مذاکرات نہیں کرنا چاہتا تو ہم اپنے عوام کی جان، مال، عزت ،آبرو کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر اسمارٹ انداز میں کاروائی کریں گے ۔

اختر مینگل نے لاپتہ افراد سے متعلق قرار داد کی کاپی مولانا فضل الرحمان کو پیش کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ/اسلام آباد:بی این پی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل کی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات، سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

حکومت بلوچستان کا لائیو اسٹاک کے شعبے میں کاروبار کیلئے قرض دینے کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ اجلاس منگل کو یہاںوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بخت محمد کاکڑ، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ محمد طیب لہڑی، سیکرٹری خزانہ بابر خان و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں لائیو اسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار کے لیے گریجویٹس کو چھوٹے قرضے دینے کا فیصلہ کیا گیا اس مقصد کیلئے ابتدائی طور پر دو ارب روپے مختص کئے جائیں گے اور یہ منصوبہ غیر سرکاری ادارے اخوت کی معاونت سے قابل عمل بنایا جائے گا

جامعہ بلوچستان کے ملازمین کا احتجاج جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو گزشتہ چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف اور مالی بحران کے مستقل حل کیلئے جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں 53 ویں روز بھی احتجاجی دھرنا