کوروناوباء کی شدت میں اضافہ،سندھ میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

Posted by & filed under اداریہ.

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پورے سندھ میں آج سے8اگست تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ انتظامیہ سڑک پر آنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کرے گی۔اگلے ہفتے سے تمام حکومتی دفاتر بھی بند کئے جائیں گے۔ فیصلے کے مطابق 31اگست کے بعد ویکسین نہ کرانے والوں کو تنخواہ نہیں دی جائے گی۔لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ انڈسٹری اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔ ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے وفاقی قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مدد لی جائیگی۔

مکران میں کوروناوباء اور لوڈشیڈنگ کی اذیت، وفاقی حکومت نوٹس لے

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے سب سے زیادہ بلوچستان کے علاقے مکران اور صوبہ سندھ کو متاثر کیا ہے جہاں پر زیادہ کیسز نہ صرف رپورٹ ہورہے ہیں بلکہ اموات کی شرح میں بھی تیزی آئی ہے ۔ مکران ڈویژن کی انتظامیہ کی جانب سے تربت شہر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اسی طرح ضلع گوادر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے اور سخت فیصلے بھی کئے گئے ہیں مگر بدقسمتی سے مکران ڈویژن میں لاک ڈاؤن تو نافذ ہے البتہ بجلی سے مکران مکمل محروم ہے ۔

افغان مہاجرین کی پاکستان آمدکاخطرہ،ملکی معیشت کیلئے ایک نیاچیلنج

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان میں اس وقت لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین موجود ہیں جو سرد جنگ اور نائن الیون کے بعد بڑی تعداد میں یہاں آئے اور عرصہ دراز سے ملک کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر ہیں جو کہ ملکی معیشت پر بڑا بوجھ ہیں۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جس طرح سے حالات بدل رہے ہیں اگر خدانخواستہ افغانستان میں خانہ جنگی ہوئی تو اس کا سب سے زیادہ بوجھ پاکستان پر آئے گا خاص کر افغان مہاجرین کی آمد کی صورت میں بڑے چیلنجز کا سامناہوگا اسی لئے یہاں کی سیاسی جماعتیں ہر وقت مہاجرین کی جلد باعزت وطن واپسی کا مطالبہ کرتی ر ہی ہیں اور اس میں بلوچستان پیش پیش رہا ہے کیونکہ بلوچستان میں مہاجرین کی تعداد ملک کے دیگرحصوں سے بہت زیادہ ہے۔

مکران میں کوروناکیسز میں اضافہ، ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کے مکران ڈویژن کے ضلع گوادر اور تربت میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر پندرہ دن کے لئے لاک ڈاؤن لگادیاگیاہے اور محکمہ صحت حکام نے کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو بھی تیز کردیا ہے۔کمشنر مکران ڈویژن شاہ عرفان غرشین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کروانے والے افراد ہی کاروبار کرسکیں گے، ویکسین لگائے بغیر کوئی مچھیرا سمندر میں مچھلی کے شکار پر نہیں جاسکے گا، لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں، ہوٹل اور ریستوران،مچھلی مارکیٹ اگلے پندرہ دن کے لئے مکمل بند ہوں گے جبکہ راشن شاپ، پھل،سبزی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز،کلینک اور فلٹر پلانٹ کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ملک میں مہنگائی، ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مماثلت کیسی؟

Posted by & filed under اداریہ.

پیٹرول ملکی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا مگرحکومتی وزراء اور مشیران عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ابھی بھی پاکستان میں پیٹرول کئی ممالک سے سستا ہے ،پاکستانی روپے کے حساب سے بنگلہ دیش میں فی لیٹر پیٹرول 167 روپے میں دستیاب ہے جبکہ بھارتی عوام کو پیٹرول 200 روپے فی لیٹر میں مل رہا ہے۔

افغانستان میں بڑی خونریزی کاخدشہ، اسٹیک ہولڈرز کاکردار اہم

Posted by & filed under اداریہ.

افغان طالبان نے امن معاہدے کے لیے افغان صدر اشرف غنی کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان پر طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کرنا نہیں چاہتے۔افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کو عہدے سے ہٹائے بنا امن معاہدہ نہیں ہوسکتا۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے واضح طورپر کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے نئی حکومت کی ضرورت ہے۔دوسری جانب امریکہ سمیت 16 ممالک نے طالبان سے فوری طور پر جنگی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

آزاد کشمیرمیںریفرنڈم، ایک نئی بحث کا آغاز

Posted by & filed under اداریہ.

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں انتخابی مہم کے دوران ملک کی تین بڑی جماعتیں اپنی جیت کا دعویٰ کررہی ہیں اور اس انتخابی مہم کے جلسوں میں ایک دوسرے پر بھرپورتنقید کررہے ہیں، حسب روایت ملکی انتخابات کی طرح کرپشن سمیت نجی معاملات کو بھی درمیان میں گھسیٹاجارہا ہے جوہماری سیاست کا اب کلچر بن چکا ہے جس کے منفی اثرات سیاست پر تو پڑرہے ہیں مگر ساتھ ہی سیاسی ورکرز سے لے کر عام لوگوں کی بھی ایک اچھی خاصی تعداد اس سے براہ راست متاثر ہوکر سوشل میڈیا پر اس طرح کے خیالات کا اظہار کرتے دکھائی دے رہی ہے ۔

افغان حکومت اورطالبان مذاکرات کی ناکامی خطرناک جنگ کاسبب بن سکتی ہے

Posted by & filed under اداریہ.

پاک افغان تعلقات میں بہتری اس نازک وقت میں انتہائی ضروری ہیں کیونکہ افغانستان میں اس وقت معاملات بہت تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں جس کا بارہا اشارہ دیاجا چکا ہے کہ امریکی اور نیٹوافواج کی انخلاء کے بعد کا افغانستان کا نقشہ مکمل بدل جائے گا اور یہی ہورہا ہے کہ کس طرح سے فریقین ایک دوسرے کے مدِمقابل لڑرہے ہیں۔

کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کاآغاز،خوش آئندعمل

Posted by & filed under اداریہ.

کوئٹہ شہر بلوچستان کا دارالحکومت ہے اور اس کے قدیم علاقے عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں خاص کر سڑک، سیوریج، پانی، اسپتال جیسے مسائل کا سامنا عوام کوہے ۔جب گزشتہ حکومت نے کوئٹہ پیکج کا اعلان کیا کہ شہر میں پُل، انڈرپاسز سمیت دیگر بنیادی سہولیات اس پیکج میں شامل ہیں انہیں حکومتی مدت میں پورا کیاجائے گا تو ایک امید کوئٹہ کے شہریوں میںجاگ اٹھی تھی کہ دہائیوں سے جس کرب وعذاب سے وہ گزررہے ہیں ان کا ازالہ جلد کیاجائے گا۔

کوروناویکسی نیشن نہ کرانے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں

Posted by & filed under اداریہ.

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 720 ہوگئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 ہزار327 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار719 ہوگئی۔