حکومت عوام کو اب مچھلی پکڑنا سکھائے گی،مہنگائی سے نجات کا نیامذاق

Posted by & filed under اداریہ.

عوام کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اب صبر بھی جواب دے چکا ہے،مہنگائی سے لوگوں کی چیخیں اب نکلنے والی نہیں بلکہ بند ہوجائینگی کیونکہ ایک بہت بڑا مہنگائی کا ایٹم بم عوام پر گرایا جا چکاہے۔ شاید حکمران اس اہم مسئلے کی جانب توجہ دینا ہی نہیں چاہتے کہ معاشی حوالے سے ملک میں کس طرح بہتری لائی جائے ان کی ترجیح اپوزیشن کی درگت بنانا ہے ہر دوسرے روز ایک نیا کیس اٹھاکر اکھاڑا لگایا جاتا ہے۔

کمزور سفارتکاری، پاکستان پر دباؤکے حربے، ملکی سیاست الگ ڈگر پر

Posted by & filed under اداریہ.

طالبان اور امریکہ کے درمیان دوحامیں ہونے والے امن معاہدے کے دستاویزات آج بھی ریکارڈپر موجود ہیں کہ امریکہ میں کس کی حکومت تھی اور کس نے ملابرادران کے ساتھ خود براہ راست مذاکرات کے عمل کو مسلسل آگے بڑھایا جبکہ افغانستان میں موجود اشرف غنی حکومت دوحا امن معاہدے میں کسی طور فریق کی صورت شامل نہیں رہی کیونکہ اشرف غنی کی حکومت مکمل مطمئن اور تسلی میں تھی کہ امریکہ اپنا مکمل آشیرباد آخر تک ان کے ساتھ رکھے گا۔

کوروناویکسی نیشن پابندیوں سے مشروط، تعلیمی سرگرمیوں کی جلدبحالی کی امید

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں کورونا کے مریضوں میںانتہائی کمی آرہی ہے جبکہ اموات کی شرح بھی بہت کم ہوچکی ہے اس لئے اب پابندیوں کی بجائے نرمی برتی جارہی ہے مگر صرف ان علاقوں میںجہاں ویکسی نیشن کی شرح بہت زیادہ ہے اس لئے دیگر سرگرمیوں کو بحال کرنے کے احکامات بھی جاری ہورہے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی حکومتوں کی تشکیل میں رکاوٹ کون؟ وفاقی وزیر اطلاعت کا حقائق پر مبنی اعتراف

Posted by & filed under اداریہ.

ملک میں مقامی حکومتوں کی تشکیل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان متعدد بارکہہ چکے ہیںکہ جب تک نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی نہیں ہوگی مسائل کے حل اور ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے ۔ وزیراعظم عمران خان متعدد بارمختلف تقاریب میں اس عزم کا اظہار کرچکے ہیں کہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں بلدیاتی انتخابات کرانا اور مقامی حکومتوںکو بااختیار بناکر عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے مگر اس حوالے سے اب تک کوئی خاص پیشرفت نہیںہوئی ہے البتہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اس بات کا کھل کر اظہار کیاہے کہ مقامی حکومتوں کی تشکیل میں اصل رکاوٹیں کون ہیں اور حکومت کی منصوبہ بندی لوکل انتخابات کے حوالے سے کیا تھی۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کاکہناتھا کہ لوکل الیکشن پہلے سال نہ کرانا حکومت کی غلطی تھی۔وزیراعظم مضبوط لوکل حکومت پر یقین رکھتے ہیں۔

وفاق بلوچستان کے بڑے شہروں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے

Posted by & filed under اداریہ.

ملک بھر کے بڑے شہروں میں ترقی کے جال بچھائے جارہے ہیںَ آبادی کے پیش نظر سڑکیں، پُل، انڈرپاسز، ٹرانسپورٹ، پانی، سیورج، اسپتال، تعلیمی اداروں پر کام کیاجارہا ہے ۔یہ ایک اچھا اور احسن اقدام ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں جدید سہولیات مہیا کرنا اور عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارا دلاکر ان کی معمولات زندگی کو آسان بنایاجائے۔

تعلیم کیلئے آسانیاں پیداکرنے کی بجائے مزید مشکلات پیداکرنانقصان دہ ہے

Posted by & filed under اداریہ.

گزشتہ چند روز سے طلباء کوئٹہ میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں ان کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ پی ایم سی آن لائن کی بجائے دوبارہ فزیکل ٹیسٹ لئے جائیں مگر اس مسئلے کو اس قدر طول دیاگیا کہ طلباء سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگئے اور بالآخر طلباء کااحتجاج تشدد میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس اور طلباء کے درمیان تصادم کی وجہ سے طلباء اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،پولیس نے 75طلباء کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جس کے بعد احتجاج میںمزید شدت آگئی۔ اس سے قبل بھی اس بات کاذکر کیاجاچکا ہے کہ جو معاملہ آسانی سے حل ہوسکتا ہے تو ہمارے حکمران کیوں اسے تشدد کی نہج تک لے جاتے ہیں ۔طلباء کسی شوق میں سڑکوں پر احتجاج نہیں کررہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میںخطاب، امن کیلئے اچھاپیغام

Posted by & filed under اداریہ.

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال، اسلاموفوبیا، کووڈ 19، ماحولیات اور دیگر اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران کشمیر اور افغانستان مسئلے خاص کرامن کے قیام پر زیادہ زور دیا۔وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی جموں و کشمیر تنازع پر خود ساختہ آخری حل کی طرف بڑھ رہاہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو مسلم اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، قرارداد واضح ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حتمی حل علاقے کے افراد اقوام متحدہ کے تحت آزاد اور غیرجانبدار رائے شماری سے کریں گے۔

کارکردگی کو عزت دو

Posted by & filed under اداریہ.

میاں محمد نواز شریف کو جب نااہل کرکے وزارت عظمیٰ سے فارغ کیا گیا تو میاں صاحب نے ” ووٹ کو عزت دو ” سلوگن کو متعارف کرایا۔ ن لیگ کی جانب سے ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں عوامی اجتماعات منعقد کئے گئے، میاں محمد نواز شریف نے مقتدر حلقوں اور عدالتی نظام پر خوب تنقید کی اور اپنی نااہلی کا اپنی کارکردگی کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے ایک ایسا جملہ دہرایا جو مقبول رہی کہ ” مجھے کیوں نکالا”۔

بلوچستان کے جائز حقوق کیلئے حکمران رویوںمیں تبدیلی لائیں

Posted by & filed under اداریہ.

بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے جب وفاقی حکومت کی جانب سے اعلانات کئے جاتے ہیں تو یقینا ماضی یادآجاتی ہے کہ وفاق میں آنے والی ہر حکومت نے بلوچستان میں ترقی کے بلندوبانگ دعوے کئے مگر عملاََکچھ بھی نہیںکیا بلکہ بلوچستان کے وسائل سے محاصل لیکر رقم دیگر صوبوں میںخرچ کئے جاتے رہے جبکہ بلوچستان کو مکمل طور پر نظرانداز کرکے پسماندگی کی طرف دھکیلاگیا اور اس کا ذکر ہر بار کیاجاتا رہا ہے۔

ملک کا معاشی حب کراچی ، بنیادی مسائل سے دوچار

Posted by & filed under اداریہ.

سپریم کورٹ نے گجر نالہ، اورنگی نالہ، محمود آباد متاثرین بحالی سے متعلق فیصلہ تحریر کروا دیا ہے۔ عدالت نے سندھ حکومت کو بحالی کے لیے ایک سال کا وقت دے دیا ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے سخت ریمارکس میں شیم آن سندھ حکومت، پورا کراچی گند سے بھرا ہے، گٹر ابل رہے ہیں، تھوڑی سے بارش ہو تو شہر ڈوب جاتا ہے۔