پاکستان کا وجود کائنات پر ایک معجز ے سے کم نہیں، کمانڈنٹ چلتن رائفلز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: کمانڈنٹ چلتن رائفلز کرنل غضنفراقبال جگڑھ،ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمداچکزئی ایف سی107ونگ کمانڈرلفٹیننٹ کرنل عاصم ضاء بی اے پی کے مرکزی رہنماء سردار نوراحمدبنگلزئی نے کہا ہے کہ23 مارچ یوم قرارداد پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے۔آج کا دن ہمارے ملکی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے۔اس دن مملکت پاکستان کا وجود اس کائنات پر ایک معجزہ خداوندی سے کم نہیں۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی کاوشوں سے آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں،نصیب اللہ مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: رکن صوبائی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ خان مری نے 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے،ہمارے اکابرین نے اس وطن کی آزادی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

گوادرپارلیمنٹری کمیٹی برائے سی پیک کے زیر اہتمام سیمینار

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

گوادر: پارلیمنٹیری کمیٹی برائے سی پیک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں علاقائی مسائل اور ترقی کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں مقامی صحافیوں سمیت دیگر مکاتبِ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

ایرانی حکام نے زیروپوائنٹ گیٹ اور ٹرانزٹ گیٹ کو بند کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تفتان: ایرانی حکام نے زیروپوائنٹ گیٹ اور ٹرانزٹ گیٹ کو بند کردیاتفصیلات کے مطابق چاغی سے متصل پاک ایران سرحدی شہرتفتان میں پاک ایران دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ اور ٹرانزٹ گیٹ کو عید نوروز کے سلسلے میں 14 روز کے لیئے بند کردیا ہے ۔

ایف آئی اے کا چمن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا چار افراد گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: ایف آئی اے کا چمن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا چار افراد گرفتار مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق چمن پاسپورٹ آفس پر ایف آئی اے کی جانب سے چھاپہ ماراگیا۔

خضدار، دو افراد اغواء لیویز کی کارروائی جھڑپ میں اغواء کار ہلاک، اغواء کاروں نے ایک مغوی کو قتل کر دیا دوسرا زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: خضدار کے سب تحصیل باغبانہ سے مسلح افراد نے دو افرادکو پک اپ گاڑی سے اتار کر اغواء کر کے لے گئے،لیویز فورس نے اطلاع ملتے ہی پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ اغواء کار اور ایک مغوی جاں بحق جبکہ دوسرا مغوی زخمی حالت میں بازیاب تین مبینہ اغواء کار اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب اسسنٹ کمشنر خضدار نے واقعہ کی تصدیق کر دی۔

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں، ہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوکنڈی: رکن قومی اسمبلی و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے چیف کیسکو بلوچستان محمد عارف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس دوران دالبندین سمیت چاغی نوکنڈی میں بجلی کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

قوم کو لنگر خانوں کی نہیں کارخانوں کی ضرورت ہے سراج الحق

Posted by & filed under اہم خبریں.

ڈیرہ اللہ یار:ماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے دعویدار نے لنگر خانوں کا افتتاح کرکے قوم کو خیرات کے پیچھے لگا دیا ریاست مدینہ میں دہرا قانون نہیں ہوتا

مچھ ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ، 5زخمی شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مچھ: مچھ شادی کی گھر میں ماتم بچھ گیا تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر گہری کھائی میں جاگری نوجوان جاں بحق 5افراد زخمی جاں بحق نوجوان نوید سمالانی کے گھر میں بڑے بھائی کی شادی کی تقریب جاری تھی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پرشادی کی پیغام لیکر رشتہ داروں کو شرکت کی دعوت دینے جارہے تھے حادثہ کا شکار ہوگیا بولان میں آئے روز حادثات سے انسانی جانیں ضیاع ہوتے ہیں۔

حکومت اسرائیل کو تسلیم کرے ہم خیر مقدم کرینگے، مولانا شیرانی کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

ڈیرہ اللہ یار: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی نے ایک بار پھر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرتی ہے تو مذہبی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرینگے۔