مستونگ چوری کی وارداتوں میں اضافہ عوام پریشان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: شہر میں چوری کی وارداتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ دکانداروں میں بے چینی لہر دوڑ گئی۔گزشتہ دو دنوں میں دو گداموں اور ایک ہول سیل دکان میں چوری سے دکانداروں کے پریشانی میں اضافہ ہورہاہیں۔

کوہلو ،چھ ارب سے زائد کی لاگت سے تعمیر شا ہراہ خستہ حال، سفر کرنا محال ہوگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: چھ ارب سے زائد کی لاگت سے تعمیر ہونے والا کوہلو سبی قومی شاہراہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور غیر معیاری تعمیرات کے باعث زبوں حالی کا شکار ہے ٹوٹ پھوٹ اور مختلف مقامات پرپل بارشوں کے پانی میں بہہ جانے سے یہاں پرگزرنے والے مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ،کوہلوسے کوئٹہ چھ گھنٹے کاسفر سڑک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے آٹھ سے دس گھنٹے میں طے کیا جارہا ہے۔

ایران میں داخل مزید 68 پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا گیا

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 68 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

ژوب، محکمہ تعلیم کی تعیناتیوں میںمعذور کوٹہ پر نظراندز امیدوار بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڑوب: محکمہ تعلیم ڑوب میں معذور کوٹہ پر میرٹ کی پامالی اور مدنظر افراد کی تعیناتی سے حکومتی بلند وبانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے تفصیلات کے مطابق معذورنورواللہ خان محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی اسامی پر عدم تعنیاتی کے خلاف بچوں سمیت عرصہ آیک ہفتے سے ایجوکیشن آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

کوہلو شہر کو صاف پانی فراہمی کا منصوبہ ادھورا چھوڑ دیاگیا، رپورٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گزشتہ ادوار کے حکومت میں شہر کے مکینوں کو پینے کے پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا منصوبے کے مطابق کوہلو شہر سے مشرق کی جانب 25 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود قدرتی تنگہ آبشار سے صاف پانی شہر کو فراہم کرنا تھا منصوبے کے تحت اس واٹر سپلائی اسکیم کو 6 ماہ کے قلیل مدت میں مکمل ہوکر شہر کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔

دالبندین، مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے دور470 روپے کلوفروخت ہونے لگی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے دور۔تفصیلات کے مطابق روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اب تو روز کا معمول بن چکا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر غریب عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔

کفری طاقتیں نہیں چاہتے پاکستان مستحکم ہو، مولانا مفتی محمد قاسم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن ; شھید اسلام مولانا محمد حنیف ؒ کے جانشین اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رھنماء مولانا مفتی محمد قاسم نے جامعہ عشرہ مبشرہ ؓ کے زیراہتمام عظیم الشان جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کفری طاقتیں نہیں چاہتے پاکستان مستحکم ہو دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے

صحبت پور، پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، دو زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

صحبت پور: پولیس تھانہ شہیدملک محمدعلی(چتن پٹی) کے علاقے بھنڈ میں شربرادری کے مسلح افراد کی بغداربرادری پر حملہ فائرنگ سے دو افرادقتل دوزخمی۔ملزمان فرار۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔لاش ضروری کاروائی کے بعدورثہ کے حوالے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شہیدملک محمدعلی(چتن پٹی) کے حدودگوٹھ بھنڈ میں شربرادری کے تین موٹرسائیکل سوارمسلح افرادنے ہوٹل پر بیٹھے بغداربرادری کے لوگوں پر حملہ کردیا۔

مستونگ ، کار اور ٹرالر میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں کار اور ٹرالر میں تصادم ،ایک شخص جاںبحق ہوگیا ،لیویز کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب واقع کاریز امان اللہ میں ٹرالر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

کوہلو، افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے ریلی ، جلسہ منعقد کیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: اہلیان کوہلو کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر میں ریلی نکالی گئی ریلی بینک چوک سے شروع ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک پر آکر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔