نوشکی ، ایف سی کے زیر اہتمام امن جرگہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: ایف سی کے زیراہتمام ہیڈکواٹر نوشکی امن مشاورتی جرگہ منعقدہوا جس میں ضلعی آفیسران، سیاسی،سماجی اور قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔امن مشاورتی جرگہ سے ڈپٹی کمشنرجمیل احمد بلوچ، کمانڈنٹ کرنل محمدآصف، ڈی پی او سید جاوید غرشین، سردار آصف شیر جمالدینی، میرخورشید جمالدینی، سرداررسول خان ڈائیزئی مینگل، حافظ عبداللہ گورگیج، حاجی عبدالسلام ماندائی، ربنوازشاہ، ظہور احمد بادینی ودیگر نے خطاب نے کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کاقیام نہ صرف سیکورٹی فورسز بلکہ تمام طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادکے مفادمیں ہے۔

کوہلومیں میڈیکل اور انجینئرنگ کی نشستوں پر غیرمقامی افرادکی بھرتیوں کاانکشاف

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: وفاقی و صوبائی محکموں سمیت میڈیکل اور انجینئرنگ کی نشستوں میں کوہلو کے کوٹے پر مزیدغیر مقامی افراد کی تعیناتیوں کا انکشاف ،گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہلونے وفاقی محکمے میں تعینات غیر مقامی شخص کی لوکل کو جعلی قرار دیا جبکہ میڈیکل نشستوں میں کامیاب تین میں سے ایک طالب علم پنجاب کا ڈومیسائل نکالا مزید کی تحقیقات جاری رپورٹ کے مطابق کوہلو کے کوٹے پر وفاقی و صوبائی محکموں میں ملازمت کرنے والے مزیدغیر مقامی افراد کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔

جھالاوان زمیندا ر ایکشن کمیٹی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی خضدار کی جانب سے غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق پیر کو جھالاون زمیندار ایکشن کمیٹی خضدار کی جانب سے دیہی علاقوں میں غیر اعلامیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف کیسکو سب ڈویژن خضدار کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مختلف علاقوں سے آئے ہوئے زمینداروں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

کوہلو، بارودی سرنگ کا دھماکہ2افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: تحصیل کاہان میں موٹرسائیکل سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹھکرانے سے دوافراد زخمی ،طبی امداد کیلئے کاہان ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل ۔لیویز کے مطابق پیر کے صبح کاہان کے رہائشی نورا لانگھانی اور گل خان لوہارانی موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے موٹر سائیکل ٹھکرانے سے دھماکہ ہوا جس سے دونوں افراد زخمی ہوئے۔

کوہلو, بارودی سرنگ کا دھماکہ دو افراد زخمی 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو : تحصیل کاہان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ دو افراد زخمی, ,,لیویز ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو افراد سڑک پر نصب بارودی سرنگ کے پھٹنے سے زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے کاہان ایف سی ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا, سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ,,

بسیمہ، ڈپٹی کمشنر نے بھتہ وصول پر پندرہ لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بسیمہ: ڈپٹی کمشنر واشک نے بھتہ وصولی پر 15 لیویز اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر واشک کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی کمیٹی جو7 دن میں رپورٹ مرتب کرکے ڈپٹی کمشنر کو پیش کریگی ڈپٹی کمشنر واشک کے دفتر سے جاری کردہ۔

مچھ، باسن دیر کے قریب ٹریفک حادثہ، دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

مچھ : مچھ باسن دیر کے قریب مزدا ٹرک الٹنے سے خاتون بچوں سمیت چھ افراد زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر گزشتہ روز مچھ سے تقریبا پندرہ کلومیٹر مغرب میں بولان قومی شاہراہ باسن دیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک الٹ گئی ۔

مستونگ اور تمام نواحی فیڈروں پر 21گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی احتجاج کرینگے، زمیندار ٹرانسپورٹرز معتبرین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: آل پاکستان گڈز ٹرنسپورٹ ورکرز ویلفیئر یونین قلات ڈویڑن کے صدر و زمیندار ورکر کمیٹی کے رہنماء حاجی راوت خان رئیسانی نے کانک پنچپائی کردگاپ کے سرکردہ زمیندار رہنماؤں حاجی بابو رئیسانی شعیب مشوانی خورشید رئیسانی ملک نصر اللہ مشوانی حاجی مورث شاہ سیٹ محمد اکرم حاجی محمد فضل سمالانی حاجی صدیق مشوانی نزیر بنگلزئی حاجی زکریا رخشانی میر سراج محمد حسنی و دیگر کے ہمراہ پریس کلب مستونگ کے سامنے کانک و پنچپائی کرگاپ کے زرعی بجلی فیڈرز پر طویل ترین لوڈ شیڈنگ و بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پر ہجوم ۔

حکومت کی جانب سے پانچ مدارس بورڈ جعلی سرٹیفکیٹس کی فیکٹریاں ہونگی ،خضدار میں کانفرنس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: مدرسہ جامعہ جعفر طیارؓ خضدار کے زیر اہتمام سالانہ دستارِ فضیلت کانفرنس شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کے مہمان خاص جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ حمد اللہ تھے ،جب کہ صدارت سائیں عبداللہ کررہے تھے ۔ اعزازی مہمانوں میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین ، ایم پی اے میر یونس عزیز زہری، مولانا محمد نصیب مینگل سمیت دیگر تھے ، تقریب کے منتظم جامعہ ہذا کے مدیر مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی تھے۔

صحبت پور، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

صحبت پور: پولیس تھانہ RD238کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شیرخان بگٹی شہید۔پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن چار ملزمان گرفتار۔شہیدپولیس اہلکارشیرخان بگٹی کی نمازجنازہ پولیس لائن صحبت پورمیں اداکی گئی۔پولیس کے چاک وچوبنددستے نے شہیداہلکارکو سلامی پیش کی۔