نوشکی،سڑکوں پر غیر معیاری میٹریل کی استعمال کی اجازت نہیں دی جائیگی،بابو رحیم مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مواصلات وتعمیرات وایم پی اے بابومیرمحمدرحیم مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر علاقے کے مختلف طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے وفودنے ملاقات کیا اور محکمہ بی آینڈآر’’ون‘‘کے ترقیاتی اسکیموں میں غیرمعیاری مٹیریل استعمال کرنے پر شکایات کئے۔

عوام باڈرکی بندش کے باعث چار ماہ سے بے روزگار ہے ،آئل ٹینکرز اتحاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور آل ٹینکریونین ایسوسی ایشن اینڈڈرائیور اتحاد کے رہنماوں اعجازاحمد حاجی سعیداللہ امان اللہ حاجی شبیراحمد ظہوراحمد اور دیگر نے نیشنل پارٹی کے سکریٹری انسانی حقوق علاء الدین ایڈوکیٹ سیکرڑی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی پھلین بلوچ ضلعی جنرل سکریٹری محمدصدیق شعیب جان حاجی نوازپی ٹی آئی محمد عظیم کے ہمراہ سی پیک روڑ 14 چوک پرقائم احتجاجی کیمپ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام باڈرکی بندش کے با عث چار ماہ سے بے روزگار ہیں۔

خضدار میں شفقت کرد کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ہے،سردار رب نواز کرد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مچھ: چیف آف بولان سردار رب نواز کرد نے خضدار میں قبائلی رہنماء رئیس شفقت کرد کے گھر پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو قبائلی رسم ورواج کے عین برعکس قرار دیا۔

مستونگ،بد امنی کیخلاف شٹراڈائون ہڑتال احتجاجی ریلی و مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ شہر میں بد امنی عروج پر،چوری وڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال،سیاسی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ و ریلی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مستونگ بازار میں تاجر برادری کے دکانوں کے تالہ توڑنے اور لوٹ مار اور مدینہ مسجد روڈ پر دکان جلانے کے واقع کے خلاف تاجر برادری و آل پاٹیز کی کال پر جمعہ کے روز شہر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال ہوئی۔

عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیئے، مولانا شیرانی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

سبی: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر و سابق سینیٹر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے،سینیٹ الیکشن میں پیسہ اور پارٹی ٹکٹ کی لالچ نے منتخب نمائندوں کے ایمان کو ڈگمگایا،چئیرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کی شکست نظرآرہی ہے،پاکستان میں جمہوریت صرف نام کی ہے۔

سوراب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 12افراد جاں بحق چار زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سوراب: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ نغاڑ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والے ویگوتیز رفتاری کے باعث حادثے کاشکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ سمیت دو افراد جان بحق ہوگئے۔

خضدار، بلوچ کلچر ڈے پر ریلی کا انعقاد ، شہداء کے لواحقین کیساتھ اظہار یکجہتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی زیرِ اہتمام کے 2 مارچ بلوچ ثقافتی دن لاپتہ افراد اور بلوچ شہداء کے لواحقین کے ساتھ سادگی سے منایاگیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شفیق الرحمان ساسولی کی قیادت میں بی این پی کے ضلعی آفس سے نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ریلی میں بی این پی اور بی ایس او کے مرکزی و ضلعی مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہری بھی شریک تھے۔

بیوی کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ، کوڑا خان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: دو سال قبل سات مسلح افراد نے میرے گھر پر حملہ کر کے میری بیوی کو قتل اور بیٹے کو زخمی کر دیا ،لیویز نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ چار ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے ،قتل میں ملوث مرکزی ملزمان سر عام گھوم رہے ہیں لیویز ملزمان کو گرفتار کر کے مجھے انصاف فراہم کریں ،انصاف کے حصول کے لئے کوڑا خان جت اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ صحافیوں کے پاس پہنچ گئے۔

دالبندین، پولیس چیک پوسٹوں پر لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے، عارف حسنی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دالبندین پولیس چیک پر مسلسل اطلاعات آرہی ہے کہ وہ گاڑیوں سے بھتہ لے رہے اور لوگوں کو ناجائز تنگ کررہے ہے کچھ مہینے پہلے دالبندین مغربی ساہیڈ پر ایک چیک پوسٹ بنایاگیا تھا جس سے ایک رات میں لاکھوں روپے جمع کیاجارہا تھا اسکے خلاف میں نے سخت ایکشن لیا۔

دستار قوموں کی امانت ہوتی ہے اسکی ہر پیچ میں ذمہ داریاں سموئی ہوئی ہیں،سردار بنگلزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈھاڈر: چیف آف بنگلزئی سابق ایم این اے سردارکمال خان بنگلزئی کی موجودگی میں ڈھاڈر کے نواحی گاؤں مشکاف میں مرحوم رئیس چاکر خان بنگلزئی کے فرزند بہرام خان پغ بنگلزئی کی بحیثیت اپنے طائفہ کے ”رئیس ”دستار بندی کی گئی دستار بندی کی۔