مچھ ،میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سولہ سال گزر نے کے باوجود غیر فعال

Posted by & filed under بلوچستان.

مچھ: ممتاز قبائلی وسیاسی سماجی رہنما میر حضور بخش بنگلزئی نے کہا ہے کہ مچھ شہر کی طبی سہولیات کیلئے 2006 میں تعمیر ہونے والی میڈیکل کمپلیکس ہسپتال سولہ سال گزرنے کے باوجود بھی غیر فعال ہیں علاج کی سہولت نہ ہونے کیوجہ سے ہزاروں شہریوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مچھ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ملک میں مہنگائی بے روزگاری عروج پر ہے ،پیپلز پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور:  پاکستان پیپلزپارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگاہی بے روزگاری عروج پر ہے خاص کر بلوچستان مشکلات کا شکار ہے ملک میں بہت جلد پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہوگی۔

پنجگور ،راکٹ حملہ ایف سی ملازم جاں بحق 4زخمی

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور:  پنجگور پاک ایران بارڈر جیرک کے مقام پر سیکورٹی فورسز پر راکٹ حملہ ایک ایف سی ملازم جاں بحق جبکہ تین سیکورٹی جوانوں سمیت چار افراد زخمی تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے جیرک میں نامعلوم افراد کی جانب سے راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک ایف سی ملازم عمرزادہ جاں بحق ہوگیا

گنداواہ نوتال روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان.

گنداواہ نوتال: سڑک پر پنجک لیویز چوکی کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ اور لوٹ مار کی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوئوں نے شہداد کوٹ، سبی سے آنے والی مسافر ویگنوں، دو ٹو ڈی گاڑیوں کو اسلحہ کے زور پر پنجک لیویز چوکی کے قریب روک لیا۔

بندین، موبائل نیٹ ورک کے سگنل کی خرابی دور نہ ہوسکی

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین: دالبندین میں موبائل نیٹ ورک کے سگنل جوں کے توں نہ ڈپٹی کمشنر کا نوٹس کام آیا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر صارفین کا او پکار نیٹ ورک کی خرابی کے سبب اکثر دکانداروں نے موبائل پیکجز کرنا چھوڑ دیا۔

اٹھارویں ترمیم پیپلز پارٹی کا عظیم کارنامہ ہے،نعیم بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

واشک: پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا بلوچستان کے عوام اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد چائتے ہیں اٹھارویں ترمیم پاکستان پیپلز پارٹی کا عظیم کارنامہ ہے بلوچستان کے وسائل کو کٹھپتلی حکمرانوں کے زریعے بیدردی سے لوٹا جا رہا ہے قدوس بزنجو کو ریکوڈیک معاہدے کے لیے وزیراعلی بنایا گیا تھا۔

عوام کی خوشحالی کیلئے بھر پور جدوجہد کیا جائیگا ،آل پارٹیز نوشکی

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی: آل پارٹیز کا افضل المدارس میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل کی صدارت میں علاقائی مسائل عوام کو درپیش مشکلات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

منشیات کی سرعام فروخت سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے،صدیق عمرانی

Posted by & filed under بلوچستان.

اوستہ محمد: اوستہ محمد میں منشیات کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے۔منشیات کی سرعام فروخت سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔منشیات کے اڈوں کے خلاف پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے کیونکہ وہ ان سے مبینہ طور پر منتھلی بھتہ لے رہی ہے۔