حکومت اپوزیشن اتحاد کو توڑنے کیلئے حزب اختلاف کی جماعتوں کو اقتدار کی لالچ دے رہی ہے ،بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ، بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی کے اعزاز میں گزشتہ روز بی این پی نصیرآباد کے ضلعی صدر ڈاکٹر شاہنواز خان مینگل نے عشائیہ دیا ۔

مہنگائی عروج پر ہے حکمرانوں نے جو وعدے کئے پورے نہیں کئے، مولانا واسع

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کا صوبائی اجلاس مولانا عبدالواسع کی زیر صدارت پارٹی دفتر میں ہوا اجلاس میں متعدد امور پر تفصیلی غورغوص کیاگیا اور 13جنوری کے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ 13جنوری کو لورالائی جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام کارکن بھرپور شرکت کریں ۔

بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم ایک مختلف الاخیال لوگوں کا منفی اتحاد ہے جس کا مقصد موجودہ حکومت کو زق پہنچانا ہے اور اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنے کرپشن کے کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے لہذا یہ بہت جلد منتشر ہو جائیں گے ،لانگ مارچ پر بھی اتفاق نہیں ، جب 31 جنوری کی ڈیڈ لائن ختم ہو گی تو یہ مل بیٹھیں گے ، پھر فیصلہ کریں گے صاف ظاہر ہے۔

جزائر بلوچستان کی ملکیت ہیں،بلوچ غیرت مند اور اپنے وطن کے ایجنڈے پر کار بند ہیں، عثمان کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہاہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کاایجنڈا وطن عزیز برائے فروخت ہے جبکہ وفاقی کابینہ میں شامل منسٹرز آج بھی الطاف حسین کی قیادت میں کام کررہے ہیں ،بلوچستان اور سندھ کی زمین میراث نہیں کروڑوں والی وارث موجود ہے ،آئین کی بات کرنے والے جب خود آئین روندتے ہیں تو خاموشی اختیار کرتے ہیں ۔

خضدار لیویز امیدوروں کا کوئٹہ میں احتجاج جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: خضدار سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کرنے والے احتجاجی مظاہرین نے کہا ہے کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جا ری رہے گا جب تک خضدار لیویز میںمیرٹ کے خلاف ہو نے والی بھرتیوں کا نوٹس لے کر آسامیوں پر میرٹ کے تحت بھرتیوں کے لئے اقدامات نہیں کئے جا تے ۔مظاہرین نے کہا کہ خضدار میں لیویز کی خالی آسامیوں پر مبینہ طور میرٹ کے برخلاف بھرتیوں کے خلاف انہوں نے خضدار میں احتجاج کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اورمولانا فضل الرحمان کا رد عمل: ’آپ خود تو پاپا جونز کے پیزے کھائیں اور ہمیں چائے پانی پر ٹرخائیں، یہ تو زیادتی ہے‘

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کی پیر کو ہونے والی پریس کانفرنس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے راولپنڈی آنے کے پلان پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے جب سوال پوچھا گیا کہ وہ کہتے ہیں کہ جی ایچ کیو کے سامنے دھرنا دیں گے تو انھوں نے جواب دیا کہ وہ آئیں ہم چائے پانی پلائیں گے۔

کشمیری بھائیوں کو ہرگز تنہاء نہیں چھوڑینگے، ڈپٹی کمشنر آواران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

آواران: ڈپٹی کمشنر آواران میر سیف اللہ کھتیران نے کہاہے کہ کشمیری بھائیوں کو ہرگزتنہا نہیں چھوڑیں گے نہتے کشمیریوں پربھارتی مظالم کے خلاف ہرپلیٹ فارم پر آوازبلند کرتے رہیں گے ۔عالمی برداری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑسکتے کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور سفارتی مدد ہرسوجاری رہے گی کشمیری مسلمانوں سے ہماراخون کا رشتہ ہے ۔

پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی حکومت میں ہی ممکن ہے، سراج الحق

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی پاکستان سنیٹرسراج الحق نے کہاکہ اسلامی حکومت میں ہی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں حکومتوں میں جرم ولوٹ مار پر سزاملتی تو بدعنوانی میں اتنا اضافہ نہیں ہوتا ۔بدقسمتی سے لٹیروں کی سرپرستی ہورہی ہے جس کی وجہ سے لٹیرے دلیر بن گیے ہیں جماعت اسلامی سیاست ،عدالت وحکومت کو اسلامی بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے تاکہ عدل وانصاف قائم ہواور مجرم کوسزامل سکیں ۔

اسد اچکزئی کی عدم بازیابی تشویشناک، اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے، اصغر اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسدخان اچکزئی کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے تین مہینے کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اسدخان اچکزئی کی بازیابی میں کسی قسم کی پیشرفت نہ ہونا تشویشناک ہے ، ہمیں اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا مرکزی قیادت کی مشاورت سے اسدخان اچکزئی کے اغواکے خلاف احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔

بی آر سی خاران کی عدم فعالیت تشویشناک ہے ، بساک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی صورتحال انتہاہی مخدوش حالت میں ہے حکومت کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کے نعرے کھوکھلے رہے ہیں۔عملی میدان میں بنیادی اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں گزشتہ اور موجودہ حکومت ناکام نظر آتی ہے۔ موجودہ حکومت بلوچستان کے طلباء و طالبات کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں انتہاہی نااہل رہی ہے۔