ڈیرہ مراد جمالی،گاؤں احمدسلطان میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی پرانی دشمنی کے بناپرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ملزمان موقع سے فرارتفصیلات کے مطابق منجھو شوریٰ پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ احمدسلطان میں لاشاری قبائل کے دوگروپس کے درمیان پرانی دشمنی کی بناء پر موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کرکے جمعہ خان لاشاری کوقتل کرکے موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش کوسول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا تاہم آخری اطلاع نے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی۔

صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے سب کو اپناکرداراداکرناہوگا، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ صوبے سے پولیو کے خاتمے اور اپنے مستقبل کے معمار وں کی حفاظت کیلئے والدین اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے حفاظتی کیلئے قطر ے پلا ئیں تاکہ یہ خطر ناک و ائرس بچوں کے جسم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکے۔

کوروناسے بچاؤکیلئے علماء کرام عوام میں شعوربیداکریں،کمشنرنصیرآباد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نصیر آباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ کورونا سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے علماء کرام عوام میں شعور بیدار کریں انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے دین اسلام کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے شعور آگاہی کے حوالے سے علماء اپنے خطبات میں عوام کو درس دیں ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

طلبہ کی مشکلات کے پیش نظر انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ; بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں طلبہ کے وقت کو بچانے اور مسائل حل کرنے کیلئے انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح کردیا گیا۔ چیئرمین بلوچستان بورڈ پروفیسر یوسف بلوچ نے انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی مشکلات کے پیش نظر انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کا۔

بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری ذہنی مریض بن رہے ہیں،قدوس بزنجو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبد القدوس بز نجو کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے گھمبیر مسائل پرایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمن کھیتران، صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی، پارلیمانی سیکرٹری د ھنیش کمار، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ اور ایس پی ٹریفک نذیر احمد کرد نے شرکت کی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے کوئٹہ کے شہری ذہنی مریض بن رہے ہیں۔

بلوچستان یونیورسٹی کے حالیہ 50 اسامیوں پہ بھرتی کاعمل شفاف نہیں، بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں بلوچستان یونیورسٹی کے حالیہ 50 اسامیوں پہ بھرتی کے عمل پہ سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ایک مافیا سرگرم عمل ہے۔

بی ایس او نے طلباء کو ایک شعوری پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، جہانگیر منظور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: بی ایس او مستونگ کے زیراہتمام بی ایس او کے 53واں یوم تاسیس کا ایک پروقار تقرہب ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہواجسکی مہمان خاص مرکزی بی ایس او مرکزی کمیٹی کے ممبر جہانگیر منظور بلوچ تھے جبکہ اعزازی مہمان بی این پی مستونگ کے نو منتخب صدر حاجی نظر جان ابابکی تھے۔اس موقع پر بی ایس او ضلعی صدر آغا عدنان شاہ،جنرل سیکرٹری عصمت بلوچ ضلعی نائب صدر مظفر بلوچ سیئنر نائب صدرارسلان بلوچ ضلعی جوائنٹ سیکرٹری۔

ڈیرہ اللہ یار،ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں ٹریکٹر نے سائیکل سوار کو کچل دیا پولیس ذرائع کے مطابق سائیکل سوار مہر اللہ ٹالانی کسی کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ ڈی سی چوک کے مقام پر ٹریکٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

پشتون وطن کے مصائب ومشکلات سے آگاہ ہیں، عوامی نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بطور پشتون وطن کی محافظ اور ذمہ دار جماعت قوم اور وطن کو درپیش مصا ئب ومشکلات سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ ان کے تدارک کیلئے طویل صبر آزما جدوجہد کے دوران بالادست طبقے اور انکے پروردہ قوتوں سے نبرد آزما ہے اس پر خارراستے میں کارکنوں سے لیکر قائدین تک نے جانوں کے نذرانے پیش کئے جلاوطنیاں ٹارچر سیلوں میں اذیتیں برداشت کئے گئے۔