برطرف اساتذہ کے دھرنے پر پولیس کا لاٹھی چارج قابل مذمت ہے، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بی ایس او کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین بوہیر بلوچ،مرکزی جونئیر وائس چیئرمین گورگین بلوچ، صوبائی جنرل سیکریٹری عابد عمر،اراکین مرکزی کمیٹی نوید تاج،ظریف دشتی، نجیب دشتی، مرید بلوچ سینئر ممبران باہوٹ چنگیز،مہران ناصر،یعقوب بلوچ،مختیار بزنجو، عامر بزنجو اور دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں گذشتہ روز ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے۔

اے این پی رہنماء کے بیانات جمہوری تحریک کیلئے نیک شگون نہیں، ثناء بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ اے این پی کے رہنماء کی پی ڈی ایم کی دو ہم جماعتوں کے بارے الفاظ جمہوری تحریک کے لئے نیک شگون نہیں امید ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت تدبر اور دوراندیشی کامظاہرہ کرتے ہوئے مزید غلط فہمیاں پیدا نہیں ہونے دیں گے حکمرانی احترام‘ محبت روادری عدل اورمعاشرے کواطمینان بخشنے کا نام نہ کہ رنجش اضطراب دکھ درد اور کرب۔

کیچ کے برطرف اساتذہ کی بحالی کیلئے جی ٹی اے کا دھرنا بھوک ہڑتال شروع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کیچ کے برطرف اساتذہ اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے برطرف اساتذہ کی عدم بحالی کے خلاف زرغون روڈ پر 3گھنٹے دھرنے دینے کے بعد کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کردی،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے 15خواتین اور 22مرد اساتذہ کو ہار پہناکر بھوک ہڑتال پر بٹھادیا۔ تفصیلات کے مطابق کیچ کے برطر ف کی جانب سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کیچ کے ضلعی صدر اکبر علی اکبر کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ایمل ولی خان کے کوئٹہ میں بیانات اے این پی کا موقف نہیں ہوسکتے، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے عوامی نیشنل پارٹی کوصوبا ئی حکومت میں رہنے سے متعلق کوئی طعنہ نہیں دیا بلکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور حکومتی اراکین نے اے این پی کو دو میں سے ایک کشتی میں سوار ہونے کے مشورے دیئے ہیں، ایمل ولی خان ہمارے لئے قابل احترام ہیں وہ باچاخان کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

لفظ جنوب سے سازش کی بو آرہی ہے بلوچستان کی تقسیم قبول نہیں، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ترقی کے نام پربلوچ وطن کی تقسیم قبول نہیں، مغرب، مشرق، شمال، جنوب جیسے الفاظ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

یوٹرن لینے والے حکمران عوامی مسائل کے ذمہ دارہیں،مولاناعبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ موجودہ ناکام نااہل حکومت سابقہ صوبائی ومرکزی حکومتوں کا تسلسل ہے ہر وعدے کی خلاف ورزی کو یوٹرن کا نام دینے والے حکمران عوام کے مسائل ومشکلات کے ذمہ دارہیں جماعت اسلامی عوام کو مشکلات پریشانیوں ولٹیروں سے نجات دلائیگی قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔موروثی پارٹیاں پراپرٹیاں بن گئی۔

گلگت بلتستان کے نتائج کو ٹی وی چینلوں پر پہلے ہی چلایا گیا،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوامی مسائل کے حل، جمہوریت کی بحالی،صاف و شفاف پارلیمانی نظام کے قیام کی جدوجہد کا پلیٹ فارم ہے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔

بی ایس اوپجار طلباء کے حقوق کیلئے اول روز سے جدوجہد کررہی ہے، بی ایس اوپجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے ممبر گہنور بلوچ،طارق عزیز بلوچ بی ایس او پجار تمبو زون کے آرگنائیزر امجد بلوچ ڈپٹی آرگنایزر میر حسن بلوچ ڈیرہ مراد جمالی کے یاسر عرفات بلوچ، رضوان بلوچ، زاہد بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او پجار نے روزِ اول سے کوشش کی ہے کہ وہ صوبے کی پسماندہ علاقوں میں بہترین تعلیم اور طلبا کی غضب شدہ حقوق کے لیے حصول کے لئے اول درجے کا کردارا دا کرے۔

جی بی میں پری پلان دھاندلی کے خدشات درست ثابت ہوئے،یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ جی بی میں پری پلان دھاندلی کرائی جائیگی اور وہی بات آج درست ثابت ہوئی پی ڈی ایم جی بی میں ہونے والے عام الیکشن کے نتائج کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں۔

حکومت کوہلو میں گیس سلنڈر دھماکے میں متاثرین کی امداد کرے، غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، بی این پی کوہلو کے ضلعی صدر ملک گامن خان مری، جنرل سیکرٹری میر فاروق مری اور ضلعی سینئر نائب صدر نوریز بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ دنوں کوہلو کے علاقے بوہڑی میں شادی کے تقریب کے موقعے پر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بچوں کی شہادت اور بچوں کی جھلس کر شدید زخمی ہونے والے دلخراش سانحے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڑھی میں گیس سلنڈر پھٹنے کے ناخوشگوار حادثہ میں 7بچے شہید اور25سے زائد نہتے اور معصوم بچوں کی جھلس کرشدید زخمی ہوگئے ہیں۔