کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کوئٹہ جلسے کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، دن بھر شہر میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رہی، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش سے عام عوام سمیت میڈیا سے وابستہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے کے موقع پر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔