کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک مذمتی بیان کے مطابق صوبے کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف-سی آفیسرز و اہلکاران کی جانب سے بے جا مداخلت اور ڈاکٹروں کی تضحیک کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔
کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک مذمتی بیان کے مطابق صوبے کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف-سی آفیسرز و اہلکاران کی جانب سے بے جا مداخلت اور ڈاکٹروں کی تضحیک کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت شیخ محمد بن زید النہیان کارڈیک سینٹر کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز اور ڈی ایچ کیو چمن کے امور سے متعلق اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس کو سیکرٹری صحت کی جانب سے کارڈیک سینٹر اور ڈی ایچ کیو چمن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یو اے ای حکومت کے تعاون سے 120 بستروں پر مشتمل کارڈیک سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جس کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے میں نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں،عوام میں نہ خوف ہے اور نہ احتیاط کررہے ہیں ، وباء کا پھیلائو تیزی سے بڑھ رہا ہے ،اگر ویکسین آ بھی جائے تو اس کا اثر ہونے میں ایک سال کا عرصہ لگے گا، ہم آج سے ٹیکے لگانے شروع کریں۔
کوئٹہ: بلوچستان کے معروف سیاسی شخصیت سید شے ظفر بلوچ نے سانحہ ہوشاب کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب بلوچ قوم کی عزت ننگ و ناموس بھی عدم تحفظ کا شکار ہے عوام کی جان ومال کے محافظ عوام کی غیرت پر حملے کررہے ہیں۔
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی سفیر کو فوری طورپر ملک بد رکیا جائے حضور اکرم ؓکی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،اگر سلیکٹیڈ اور نا اہل حکومت نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر نہیں کیا تو تمام مذہبی اور سیا سی جماعتیں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کریں گی ، شہباز شریف کی رہائی جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔
پشین:پشین کی سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کا شہر کے تجارتی گنج منڈی میں اتشزدگی کے واقعہ کے خلاف پشین شہر میں احتجاجی مظاہرہ اور سٹی پشین تھانہ کے سامنے احتجاجی دھرنا، مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں احتجاج سخت کرنے کا اعلان کردیا۔ متاثرہ تاجروں کے نقصانات کا ازالہ اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بعض اخبارات میں لورالائی میں منی سینماگھر،سنوکر کلبوں، اوستہ محمد میں گندم کی خریداری کے نام پر کرپشن اورپشین سول ہسپتال میں آکسیجن کی کمی اورڈاکٹر کی غیر حاضر ی کے باعث مریض کے دم توڑے جانے کی خبروں کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور مذکورہ تمام معاملات میں کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ بعض اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ لورالائی میں منی سینما گھروں اور سنوکر کلبوں کیوجہ سے نوجوانوں نسل کا مستقبل تباہ ہورہاہے۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردی کی اس لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کوئٹہ دھماکے میں معصوم جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قوم نے دہشتگردی کو شکست دیتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں سرینا ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد دھماکے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیاگیا مبینہ خود کش حملہ آور کے اعضاء اکھٹے کرلئے گئے جبکہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی 3زخمیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سی پیک کے پورے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اس لیے یہ دشمن کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا ہے اور وہ بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر دنیا کو یہ بتانا چاہ رہا ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب ہیں لیکن دشمن یہ نہیں جانتا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعلق کے رشتے کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔