حسن ابدال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

حسن ابدال: حسن ابدال میں تیز رفتار بس کھائی میں گرنے سے بچے اور خاتون سمیت 12 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے، حادثہ برہان انٹرچینج کے قریب کار کو بچاتے ہوئے بس کھائی میں گرنے سے پیش آیا۔

مسائل کے حل کی بجائے ہم ایک دوسرے کو اندر باہر پھینکنے میں وقت ضائع کرتے ہیں، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہم وقت کو ایک دوسرے کو اند اورباہر پھینکنے کی منصوبہ بندی میں ضائع کر دیتے ہیں یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ اہم ہے کہ ہم اپنی توجہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے پر مرکوز کریں مگر زیادہ تر ہم اس وقت کو ایک دوسرے کو اند ر اور باہر پھینکنے کی منصوبہ بند ی میں ضائع کر دیتے ہیں ۔

ڈیرہ اللہ یار،زمینی تنازعہ پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں زرعی زمین کا تنازع پر بھتیجے نے چچا کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ کیٹل فارم کے حدود محبت شاخ کے گوٹھ صحبت راہوجہ میں ملزم ضمیر راہوجہ نے اپنے چچا فدا حسین راہوجہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور ملزم آلہ قتل سمیت جائے… Read more »

کوئٹہ,ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 15سو دکانیں بند 100افراد گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی کی سربراہی میں پولیس، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ شب کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کروناوباء کی تیسری لہر کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کو ممکن بنانے کے لئے تقریباً 2 ہزار سے زائد مختلف ہوٹلوں ، دکانوں کا دورہ کیا 1500 دکانوں کو بند کرواکر 100 افراد کو گرفتار جبکہ 1 ایف آئی آر درج کرنے کے علاوہ 1000 دکانوں کو وارننگ جاری کی اور 200 لوگوں سے شناختی کارڈ تحویل میں لئے۔ گزشتہ شب ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، پولیس ، لیویز، فرنٹیئر کور کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں کرونا وباء کی تیسری لہر کے دوران این سی او سی کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایس او پیز اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے اوقات کار کے بعد کھولی جانے والی دکانوں، ہوٹلوں، مارکیٹوں، شاپنگ پلازہ کا دورہ کیا گیا ۔

وائرس کا پھیلاؤ:این سی او سی نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک بھر میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتا ہوئے کہا ہے کہ کیسز میں اضافے اور ہسپتالوں پر دباؤ بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد، این سی او سی کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز،شہر میں پاک فوج نے ذمہ دار ی سنبھال لی

Posted by & filed under پاکستان, لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں این سی او سی کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ، اسلام آباد شہر میں پاک فوج نے ذمہ دار سنبھال لی اور انتظامیہ کے ہمراہ پاک فوج کے جوانوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے خلا ف باقاعدہ ایکشن لینا شروع کردیا اور اسلام آباد شہر میں وفاقی پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔

کوئٹہ،سریاب روڈ ہیرونچی نے پی ٹی سی ایل کی کیبل کاٹ کر چوری کرلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : سریاب روڈ میں ہیرونچی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل) کی کیبل کاٹ کر چوری کرلی جس سے سریاب روڈ کے محلقہ علاقوں میں ٹیلی فونزخاموش ہوگئی اور انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوگئی۔

ضلعی ہسپتالوں میں ایف سی مداخلت قبول نہیں،ینگ ڈاکٹرز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے جاری کردہ ایک مذمتی بیان کے مطابق صوبے کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ایف-سی آفیسرز و اہلکاران کی جانب سے بے جا مداخلت اور ڈاکٹروں کی تضحیک کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔

صوبے میں کینسر ہسپتال اور کارڈیک سینٹر کی تعمیر کا کام جاری ہے، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت شیخ محمد بن زید النہیان کارڈیک سینٹر کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز اور ڈی ایچ کیو چمن کے امور سے متعلق اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس کو سیکرٹری صحت کی جانب سے کارڈیک سینٹر اور ڈی ایچ کیو چمن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یو اے ای حکومت کے تعاون سے 120 بستروں پر مشتمل کارڈیک سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جس کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج طلب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے میں نے پاک فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں،عوام میں نہ خوف ہے اور نہ احتیاط کررہے ہیں ، وباء کا پھیلائو تیزی سے بڑھ رہا ہے ،اگر ویکسین آ بھی جائے تو اس کا اثر ہونے میں ایک سال کا عرصہ لگے گا، ہم آج سے ٹیکے لگانے شروع کریں۔