|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2021

کوئٹہ: حکومت بلو چستان کے تر جمان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف عد م اعتماد کی تحریک لا نے کی با تیں درست نہیں ہیں اگر ایسا ہے تو وہ لو گ جو تحریک کی با تیں کر رہے ہیں سا منے کیوں نہیں آتے وزیر اعلیٰ جام کما ل خان بہتر انداز میں حکومت چلا رہے ہیں ، 21رمضان کو شہا دت حضر ت علی کے جلوس پر پا بند ی ہے لہذ جلوس کی صورت میں با ہر نہ نکلیں ۔

یہ بات انہوں نے پیر کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کا نفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کی با تیں صرف سو شل میڈ یا چلا رہا ہے بلو چستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہما رے تمام ایم پی ایز متحد ہیں بلو چستان عوام پارٹی ، جے ڈبلیو پی ، ہز ارہ ڈیمو کریٹک پارٹی سمیت تمام اتحا دی جما عتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کون لا رہا ہے اور اس کے پیچھے کتنے منسٹرز ہیں اس سے قبل جب گز شتہ حکومت کے دور میں تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو سب سے پہلے اراکین اسمبلی میڈ یا کے سامنے پیش ہو ئے ابھی کسی کو پتہ ہی نہیں کہ عدم اعتماد کون لا رہا ہے۔

کو رونا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گز شتہ سال کو رونا سے صحا فی بھی متاثرہوئے لیکن انہوں نے اپنا سفرجا ری رکھا اس مر تبہ کو رونا کی شدت بہت زیا دہ ہے فیصل آباد، ملتا ن سمیت بڑے شہروں میں کو رونا بہت پھیل گیا ہے جس میں اب کو ئٹہ بھی شامل ہو گیا ہے حکومت نے کو رونا کے باعث 21رمضان البارک کے جلوسوں پر پابند ی عائد کر دی ہے جلوس کسی صورت بھی نہ نکا لیں جائیں ضلعی انتظامیہ نے بھی دفعہ 144کے تحت پہلے ہی جلو سوں پر پا بند ی عائد کر دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان نے کوئٹہ کے ہسپتالوں میں 20بیڈز اور جبکہ تمام ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹرز میں دس دس بیڈز اضافی لگوا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کو رونا کے با عث بچو کی تعداد میں بڑھتی جا رہی ہے جبکہ مر د وخواتین کی تعداد میں بھی اضا فہ ہوا ہے 24ڈسٹر کٹ میں کیسز کم ہو ئے ہیں انہوں نے کہاکہ کو رونا کی ویکسین دینے کیلئے 4500ورکرز کی تر بیت کی گئی ہے اب یہ ور کر ز ان لو گوں کے ٹیسٹ بھی کر سکیں گے پر ائیویٹ ہسپتالوں وا لوں کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ کو رونا کی مریضوں کو سہو لیات فراہم کریں اور ویکسینیشن کاعمل بہتر انداز میں چلائیں انہوں نے کہاکہ سول سیکر ٹریٹ میں بھی ما سک سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

جبکہ 61 پر ائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بند کر دئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام ایس او پیز کا خیال کریں اور ماسک پہنیں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کر نے والوں کی خلاف سخت کا روائی عمل میں لائی جا ئی گی انہوںنے عالمی یوم صحا فت کے حوالے سے بلو چستان کے صحا فیوں کی تعریف کی کہ انہوں نے کو رونا کے حوالے سے لو گوں کو آگاہی دی اور سچ کو سامنے لائے انکی قر با نیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جا نوں کی قر بانی دیکر بھی یہاں کے صحا فیوں نے اپنا سفر جا ری رکھا ۔