کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرعبدالستارمسوری بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کااعلان کردیاکوئٹہ میں صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے عبدالستاربگٹی کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ عبدالستاربگٹی کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن آرمی کی بنیاد رکھنے اوراس کی کیمپس کی نگرانی کرنے میں اہم کرداراداکرتاتھااور2006سے افغانستان کے علاقے نمروز میں مقیم تھا