کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کیلئے صوبے کے غیر سرکاری ممبر کیلئے سابق سیکرٹری فنانس محفوظ علی خان کے نام کو حتمی شکل دیتے ہوئے انکا نام قومی مالیاتی کمیشن سیکرٹریٹ کو بھجوادیا ہے جلد ہی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا ۔