بلوچستان کے معا ملات نظر انداز ہوتے تھے وہ اب نہیں ہوں گے، صدر پاکستان
Posts By: رزاق حسنی
چھ نکات پر عمل ہوتا نظر نہیں آرہا تین ماہ بعد اپنا لائحہ عمل طے کریں گے، اختر مینگل
حب : بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل ایک روز دورے پر لسبیلہ پہنچے سردار اختر جان مینگل نے اوتھل بی این پی کے رہنما قاضی نورالحق بلوچ کی وفات پر انکے بیٹوں سے اظہار تعزیت کی۔
پارٹی کو اسپیکر کا عہدہ لینا ہے تو خوشی سے واپس کردونگا، میرے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں لایا جارہا، قدوس بزنجو
حب : اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میرے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں ہو رہا اور نہ ہی عدم اعتماد لانے کی ضرورت ہے پارٹی اگراسپیکرشپ لینا چاہے تو خوشی سے واپس کردونگا،کرسی سے زیادہ پارٹی عزیز ہے۔
تعلیمی اداروں میں طلباء یونینز پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
حب : یوم مزدور کے موقع پر نیشنل پارٹی کی جانب سے حب میں لسبیلہ پریس کلب کے سامنے جلسہ عام منعقد کیا گیا جلسے عام میں مزدوں اور نیشنل پارٹی کے ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت جلسہ میں سابق وزیر اعلی بلوچستان و مرکزی صدر نیشل پارٹی ڈاکٹر مالک بلوچ،مرکزی نائب صدر رجب علی رند، جان بلیدی، سیکٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق ساسولی ودیگر نے شرکت کی جلسہ میں لیبر یونین کے مرکزی عہداروں نے بھی شرکت کیا۔
سیلاب نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں ، تخمینہ لگا کر نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا ،وزیر داخلہ
حب : وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے جلد تخمینہ لگاکر نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا جاں بحق افراد کے لواحقین کو بھی معاوضہ دیا جائیگا لسبیلہ میں ضلعی انتظامیہ نے بھرپور جدوجہد کی اس لیئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔
حب ، بی ڈی اے کے زیر نگرانی آر او پلانٹ منصوبہ مکمل
حب : وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کاوشیں رنگ لائیں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیرنگرانی آراوپلانٹ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، آزمائشی بنیادوں پرمیٹھے پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔
گڈانی، حبکو کی جانب سے ماہی گیروں کیلئے فلبوٹنگ جیٹی کا منصوبہ مکمل
حب : سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حبکو اور چائنا پاور پراجیکٹ کے اشتراک سے جاری پانچ ہزار میگا واٹ کے بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
سانحہ بیلہ ، لاشیں پنجگور پہنچا دی گئیں آج تدفین ہوگی،حکومت نے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
حب: بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی اور تمام افراد کی لاشیں کراچی کے ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں تھی 24 نعشوں کو بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر میر اسد اللہ بلوچ اپنی نگرانی میں ایدھی سینٹر سے پنجگور لے گئے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 1 کروڑروپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔
بیلہ ، مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ، 27افراد جاں بحق ، 16زخمی
حب: کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکرمیں تصادم خواتین اور بچوں سمیت 27 افرادجھلس کر جاں بحق 16 افراد زخمی ہوگئے 6 زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ رات گئے تک مسافر کوچ میں پھنسے افراد کونکالنے کاسلسلہ جاری رہا مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔
ذاتی مفادات نہیں قومی حقوق اور سرزمین کی دفاع کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ، بی این پی
حب: بلوچستا ن نیشنل پارٹی لسبیلہ کا ضلعی کونسل سیشن کی تقریب لیڈ اآڈیٹوریم میں منعقدہ ہوئی جس میں بی این پی لسبیلہ کی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے نومنتخب ضلعی صدر جہانزیب قاسم رونجھو بلامقابلہ صدر منتخب جبکہ جمیل گچکی بلامقابلہ بلوچستا ن نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے جبکہ ضلعی کونسل سیشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ،رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ ، نوابزادہ لشکری رئیسانی ، بی ایس پی محی الدین کے مرکزی چیئر مین نذیر بلوچ ، بی این پی کے مرکزی رہنما چیئر مین منظور بلوچ ،محمد قاسم رونجھو ، انجینئر سعید مینگل سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین موجود تھے۔