اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں نائب وزیراعظم نے ڈیوڈ لیمی کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پیر کے روز پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلفونک رابطہ ہوا۔

کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی بھارت کی طرح نمٹیں گے محسن نقوی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تمام محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔ کالعدم بی ایل اے سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں سے بھی اسی طرح نمٹیں گے۔

رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں مسلسل کمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھی رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں اضافہ نہیں ہوسکا۔

ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں آج 5.59 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Posted by & filed under کھیل.

بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔

اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو پانی، دہشتگردی اور کشمیر پر بات ہوگی: وزیر دفاع

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر ، دہشتگردی اور پانی سے متعلق بات ہوگی جب کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے۔