پاکستان ایک آزاد ملک ہے اسے قرضوں میں نہیں پھنسنا چاہیے، امریکی ناظم الامور

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد:پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹیلی اے بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اسے کسی ملک کے قرضوں کے چنگل میں نہیں پھنسنا چاہئے،پاکستان کو اپنے نجکاری پروگرام پر بھرپورعمل کرنا چاہئے۔

بنگلادیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دے دیا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل-1 نے معزول و مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ اور ان کے دو اعلیٰ عہدیدار ساتھیوں کے خلاف گزشتہ سال جولائی کی بغاوت کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے جرم میں یہ فیصلہ دیا ہے۔

ججز کی تنخواہوں سمیت ہر فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے، ان لوگوں نے ایوان کو میونسپل کارپوریشن بنا دیا تھا،طلال چوہدری

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ججز آئین کا حلف اٹھاتے ہیں، سیاسی پارٹی نہیں ہوتے، ججز کے استعفے بھی سیاسی اور یہ خود بھی بہت جانبدار  رہے ہیں۔

اکنامسٹ کی خبر درست ہے، بشریٰ بی بی جنرل فیض کے لیے کام کرتی تھیں: خواجہ آصف

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی بشریٰ بی بی سے متعلق حالیہ رپورٹ سو فیصد درست ہے اور اس کی تصدیق اُن کے اپنے مشاہدات اور اطلاعات سے بھی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی براہ راست جنرل فیض حمید کے لیے کام کر رہی تھیں اور جو معلومات انہیں دی جاتی تھیں، وہ اکثر درست ثابت ہوتی تھیں۔

رواں سال پاکستان بھر میں افغان شہریوں کی گرفتاریوں میں 10 گنا اضافہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے چاغی اور کوئٹہ، اور پنجاب کے اٹک وہ سرفہرست 3 اضلاع ہیں، جہاں افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے یا غیر دستاویزی افغان شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد میں گرفتاریاں یا حراست عمل میں آئی ہے، یہ کارروائیاں رواں سال کے 10 ماہ سے زائد عرصے میں ہوئی ہیں۔

مچھ میں متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے لیے کام جاری، کوئٹہ کے کچھ مضافاتی علاقوں کو کم پریشر پر گیس فراہم کی جا رہی ہے، ترجمان

Posted by & filed under بلوچستان.

مچھ میں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ایک ہائی پریشر ٹرانسمیشن پائپ لائن پھٹنے کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی دیگر اضلاع میں گیس کی فراہمی وقت معطل ہوگئی۔