سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے، بلاول بھٹو

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کتاب لکھنے والے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، بینظیربھٹو نے بھی دو تین کتابیں لکھی تھیں، پارٹی کے سینئر رہنماؤں سےکہتا ہوں کہ کتاب ضرورلکھیں جب کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان کے آئین کی کتاب میں بھی کرداراداکیا۔

مجھے جھوٹا کیا جا رہا ہے: جسٹس جمال مندوخیل

Posted by & filed under اہم خبریں.

چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جھوٹا کیا جا رہا ہے، 24 ججز کی میٹنگ ہوئی، کچھ شقوں کے حوالے سے معاملہ کمیٹی کو بھیجا گیا تھا، چند ججز نے اِن پُٹ دیا تھا اور چند نے نہیں دیا تھا۔

افغان پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام اور ان کے نمائندوں سے پوچھنا ہوگا: سہیل آفریدی

Posted by & filed under اہم خبریں.

پشاور: نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نےکہا ہےکہ افغان پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی اور  جہاں دہشتگردی ہے اس کا حل یہ ہے کہ اس علاقے کے مشران کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس؛ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس میں اہم فیصلے سناتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جس ترمیم کے تحت آئینی بینچ بنا ہے، اس پر اعتراض ہوگا تو فیصلہ کون کرے گا؟ جسٹس جمال مندوخیل

Posted by & filed under اہم خبریں.

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں پاکستان بار کونسل کے 6 سابق صدور کے وکیل عابد زبیری کے دلائل مکمل نہ ہوسکے، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ آپ پسند کریں یا نہ کریں، آرٹیکل 191 موجود ہے، فل کورٹ کا لفظ آرٹیکل 191 میں موجود نہیں، آرٹیکل 191 کے ہوتے ہوئے کیا آپ نہیں سمجھتے کہ آئینی بینچ کے ججز ہی فل کورٹ کو مکمل کرتے ہیں؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ جس ترمیم کے تحت آئینی بینچ بنا ہے، اس پر اعتراض ہوگا تو فیصلہ کون کرے گا؟