پاکستانی سلامتی، سیکیورٹی اداروں پر حملہ ریڈ لائن، عبور کرنے پرگنجائش نہیں رہے گی، اسحٰق ڈار

Posted by & filed under اہم خبریں.

نائب وزیر اعظم محمد اسحٰق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور سیکیورٹی اداروں پر حملہ ہماری ریڈ لائن ہے، اسے کراس کرنے پر گنجائش نہیں رہے گی۔

تحریک انتشار میں مختلف گروپ بن چکے، عطا تارڑ کا پی ٹی آئی میں گروہ بندی کا دعویٰ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے تحریک انتشار قرار دیا اور اس میں گروہ بندی ہونے کا دعویٰ کیا۔

پشین حملہ: کم سن بچوں پر حملہ آور بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، وزیراعظم

Posted by & filed under بلوچستان.

وزیراعظم شہباز شریف نے پشین دھماکے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم سن بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

پشین اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتےہیں،ترجمان شاہد رند

Posted by & filed under بلوچستان.

 ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے پشین اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا افسوس ہے۔ سماج دشمن اور ریاست مخالف عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ماضی کی طرح شور مچایا جارہا ہے لیکن آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری دے گا، وزیر خزانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے)کے وقت بھی شور مچایا گیا کہ عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) معاہدے کی منظوری نہیں دے گا، اب بھی ایسے ہی شور مچایا جا رہا ہےکہ اسٹاف لیول معاہدےکی منظوری نہیں ہوگی، ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی منظوری دے گا۔