حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے 2 ماہ میں 85 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 2 ماہ (جولائی اور اگست) کے دوران تنخواہ دار طبقے سے 85 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا گیا، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔

بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے پر دریائے ستلج میں تباہ کن سیلاب، جنوبی پنجاب کے کئی علاقے زیرآب

Posted by & filed under اہم خبریں.

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور درجنوں دیہات زیر آب آ گئے۔

کوئٹہ: سنتھیٹک منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار، 25 کلو گرام آئس برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں.

راولپنڈی: اے این ایف نے کوئٹہ میں کاروائی کرتے ہوئے سنتھیٹک منشیات اسمگل کرنے میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے 25 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرلی۔ 

نئے صوبے بننے سے نچلی سطح پر سیاسی قیادت ابھرے گی: خواجہ آصف

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے صوبے بنانے کی حمایت کر دی اور کہا کہ نئے صوبے بنانے کی بحث چل رہی ہے ، صوبے بنانے پر قومی بحث اچھی بات ہے ، قومی بحث کے بعد صوبوں سے متعلق فیصلہ ہونا چاہیے، ساری دُنیا صوبے بناتی ہےمُلک میں نئےصوبے بن جائیں توکوئی مضائقہ نہیں،

کراچی تا گوادر و افغانستان ریلوے منصوبے جاری، ریکوڈک کیلئے 2028 تک فریٹ نظام تیار کریں گے حنیف عباسی

Posted by & filed under بلوچستان.

حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی سے افغانستان تک ریلوے منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے، اسی طرح کراچی سے گوادر اور گوادر سے کراچی تک ریلوے منصوبے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔ ریلوے کو ڈیجیٹائز کر رہے ہیں، تمام اسٹیشنز پر وائی فائی اور اے ٹی ایم مشین نصب کریں گے۔

روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ کرانے کے لیے پُرعزم ہوں، ٹرمپ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ کرانے کے لیے پرعزم ہیں، اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی امیدیں تاحال غیر یقینی ہیں۔