اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی میں امریکا گیا، اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی سربراہی ہمارے پاس تھی، کئی سالوں سے سیکیورٹی کونسل میں کوئی قرارداد متفقہ منظور نہیں ہو رہی تھی، کافی سالوں کے بعد سیکیورٹی کونسل میں ہماری قرارداد متفقہ طور پر منظور ہوئی، اب یہ ہماری قرارداد مختلف فورمز پر کوٹ ہورہی ہے۔